میچ ختم مگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی کوریج جاری!
بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح کے بعد یہ لائیو کوریج ختم کی جا رہی ہے۔۔۔
لیکن آپ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دیگر میچوں کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارے خصوصی پیج پر آسکتے ہیں!
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔
بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح کے بعد یہ لائیو کوریج ختم کی جا رہی ہے۔۔۔
لیکن آپ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دیگر میچوں کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارے خصوصی پیج پر آسکتے ہیں!

بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا نے 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
اسلانکا نے 49 گیندوں پر 80 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب اور نسیم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
راجاپکسا نصف سنچری بنانے کے بعد نسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کو 10 گیندوں پر سات رنز درکار ہیں۔
راجاپکسا کریز پر اس وقت آئے تھے جب شکیب نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیکن وہ تیزی سے رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لائے۔
خیال رہے کہ آغاز میں لیٹن داس نے ان کا ایک کیچ چھوڑا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کی جانب سے چار وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسلانکا نے راجاپکسا کے ساتھ اہم شراکت قائم کر کے میچ کا رُخ بدل دیا ہے۔ اسلانکا نے اب تک 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے ہیں۔
سری لنکا کو اب 18 گیندوں پر 13 رنز درکار ہیں۔
راجاپکسا اور اسلانکا کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ راجاپکسا نے 16ویں اوور میں دو چھکے لگائے ہیں۔
مستفیض الرحمان کی گیند پر لیٹن داس نے اسلانکا کا کیچ گِرا دیا ہے۔ اسلانکا نصف سنچری بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ ہیں۔
لیٹن داس نے پہلا کیچ راجاپکسا کا ڈراپ کیا تھا۔
محمداللہ کے اوور میں اسلانکا نے پہلا چھکا قدموں کا استعمال کرتے ہوئے سیدھا لگایا۔ اور پھر دوسرا چھکا ڈیپ سکوئر لیگ کی جانب لگایا۔
وہ 36 گیندوں پر 63 رنز بنا چکے ہیں۔
اسلانکا نے 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ سری لنکا کی جیت کے لیے ان کی کریز پر موجودگی اہم ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
راجاپکسا نے عفیف کی گیند پر سویپ لگائی مگر فائن لیگ پر ان کا کیچ لیٹن داس نے ڈراپ کردیا۔
انھوں نے 14 گیندوں پر اب تک 20 رنز بنائے ہیں۔
12 اوورز کے اختتام پر سری لنکا نے 90 رنز بنائے ہیں اور انھیں چار وکٹوں کا نقصان ہوا ہے۔ کریز پر اسلانکا اور راجاپکسا موجود ہیں۔
سری لنکا نے گذشتہ دو اوورز میں صرف 10 رنز بنائے ہیں۔
سیف الدین کی گیند پر ہسرنگا چھ رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کو اب 62 گیندوں پر 93 رنز درکار ہیں۔ ان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انھوں نے شاہد آفریدی کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر اب تک 41 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شکیب نے نویں اوور میں اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی ہے۔ آوشکا فرنینڈو بغیر کوئی رن بنائے شکیب کی سیدھی گیند پر بولڈ ہوگئے ہیں۔
172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی تین وکٹیں گِر چکی ہیں اور انھوں نے نو اوورز میں 72 رنز بنائے ہیں۔