بریکنگ, انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی!, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا
وہ ملک جہاں کرکٹ نے جنم لیا۔ وہ ملک جہاں پہلے تین ورلڈ کپ کھیلے گئے۔ وہ ملک جس نے پہلے پانچ ورلڈ کپپ میں سے تین کے فائنل تک رسائی حاصل کی مگر کبھی فتح کا تاج نہ پہنا۔ بالآخر 27 سال بعد انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا اور شومئی قمست، کے اپنے ہوم گراؤنڈ، جسے کرکٹ کا ہوم بھی کہا جاتا ہے، وہاں اپنا پہلا ورلڈ کپ جیت کر اوئن مورگن کی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اتوار کے روز لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انھوں نے مقررہ پچاس اوورز میں 241 رنز سکور بنائے۔ نیوزی لینڈ کے جانب سے ہینری نکولز نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ لائم پلنکٹ اور کرس ووکس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی اس ٹوٹل کے تعاقب میں 241 رنز بنا کر اپنی اننگز کی آخری گیند پر آل آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس 84 اور جوز بٹلر 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور کروائے گئے۔ جس میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 رنز بنائے۔
جواب میں حیران کن طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپنے سپر اوور میں 15 رنز ہی بنا پائی اور آخری گیند پر مارٹن گپٹل دوسرا رن لیتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔
قواعد کے مطابق آخر میں میچ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کی جانب سے لگائی گئی باؤنڈریز کی تعداد پر کیا گیا۔
انگلینڈ نے اپنی اننگزمیں 26 جبکہ نیوزی لینڈ نے 17 باؤنڈریز لگائی تھیں اور اس طرح سپر اوور ٹائی ہونے پر ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیت لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images








