بی بی سی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا
انڈیا کی فتح کے ساتھ ہی بی بی سی کا لائیو پیج اپنے اختتام کو پہنچا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی مکمل تفصیل پڑھنے کے لیے بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیے پر کلک کریں
کرکٹ کے 12 ویں عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
راجہ وقاص علی and محمد صہیب
انڈیا کی فتح کے ساتھ ہی بی بی سی کا لائیو پیج اپنے اختتام کو پہنچا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی مکمل تفصیل پڑھنے کے لیے بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیے پر کلک کریں
انڈین بلے باز روہت شرما کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شرما نے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔
رواں ورلڈ کپ میں یہ روہت شرما کی پانچویں سنچری تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر ایئن گولڈ آج ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔
ایئن گولڈ انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بھی تھے اور وہ ’گنر‘ کے نک نیم سے جانے جاتے تھے۔
انھوں نے اپنے امپائرنگ کریئر کا آغاز 13 سال قبل سری لنکا اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا۔ گولڈ نے اپنے کامیاب کیریئر میں 140 ایک روزہ میچوں کے علاوہ 74 ٹیسٹ میچوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نے سری لنکا پر سات وکٹوں سے فتح حاصل کر کے اس ورلڈ کپ میں اپنی آٹھویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے بلے باز ایک بڑا ہدف جوڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن اس کے برعکس پہلے 15 اوورز میں ہی سری لنکا کے چار بلے باز پویلین لوٹ گئے۔
پھر سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے شاندار سنچری بنا کر سری لنکا کو اچھے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔
یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
جواب میں انڈین اوپنرز نے خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے 189 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی جس میں روہت شرما کے شاندار 103 رنز بھی شامل تھے۔
لوکیش راہل نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری بنا کر انڈیا کو شکھر دھون کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔
انڈیا نے یہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انڈیا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کس ٹیم سے ہوتا ہے، اس کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے نتیجے سے ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کی جانب سے آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے لستھ مالنگا نے اپنے 10 اوورز میں 82 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کو یکے بعد دیگرے دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پہلے لوکیش راہل 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر پنت چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
انڈیا کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز لوکیش راہل آؤٹ تھے۔ انھوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
روہت شرما کے بعد کوکیش راہل نے بھی اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سنچری مکمل کی۔

،تصویر کا ذریعہPA
جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسی کے 100 اور راسی وان ڈر ڈوسن کے 95 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنائے۔
کیا آسٹیریلیا اس ہدف کا تعاقب کر پائے گا؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈیا نے 33 ویں اوور میں 200 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اب تک کی اننگز میں 24 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔
کور اور مڈ آف کے بیچ میں سے خوبصورت ڈرائیو سے وراٹ کوہلی نے اپنا اکاؤنٹ کھولا اور مداح اش اش کر دیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
روہت شرما ایک مرتبہ پھر سنچری بناتے ہی آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کو بالاخر پہلی وکٹ مل گئی۔ روہت کو رجیتھا نے 103 رنز پر آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈیا بلے باز روہت شرما نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔
یہ رواں ورلڈ کپ میں روہت شرما کی پانچویں جبکہ ایک روزہ میچوں میں 27 ویں سنچری ہے۔ اس ورلڈ کپ کو اگر روہت شرما کا ورلڈ کپ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
یہ ایک ورلڈ کپ میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نے اپنی نصف اننگز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے اب تک 152 رنز بنائے ہیں۔
روہت شرما اور لوکیش راہل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا ہے۔