بریکنگ, امید رکھیں، بانوے میں بھی یہی ہوا تھا!, اب یہ پیج مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔
سنہ 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ نے انڈیا کو ہرایا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی تھی۔
پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسے نہ صرف بنگلہ دیش کو ہرانا ضروری ہے بلکہ یہ امید بھی کرنی ہے کہ نیوزی لینڈ تین جولائی کو انگلینڈ کو شکست دے دے۔
دوسری صورت میں اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بہت بڑے مارجن سے اور پاکستان بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرائے تو پاکستان نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔
پاکستان کا اگلا میچ بنگلہ دیش کے ساتھ پانچ جولائی کو ہے۔
آخر میں اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کیا امکانات ہیں تو بی بی سی کے پریڈیکٹر سے فائدہ اٹھائیں یہ پریڈیکٹر ہماری ویب سائٹ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر موجود ہے۔



