انڈیا کی ویسٹ انڈیز پر 125 رنز سے فتح

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 269 کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 143 پر آؤٹ ہو گئی اور اب ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. ویسٹ انڈیز کی چھٹی مسلسل شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

    انڈیا نے ورلڈ کپ کے مقابلے ویسٹ انڈیز کو ایک یکطرفہ مقابلے میں125 رنز کے واضح فرق سے ہرا دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مسلسل چھٹی شکست کے بعد ٹورنامنٹ کےاگلےمرحلے سےباہر ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹورنامنٹ میں واحد فتح پاکستان کے خلاف تھی۔

    ویسٹ انڈیزکے خلاف فتح کےبعد انڈیا نے چھ میچ کھیل کر 11 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ انڈیا کو ابھی انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے ہیں۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا۔

    ویسٹ انڈیزکسی مرحلے پر بھی انڈین بولروں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکی اور وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے سنیل ایمبریس نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔ محمد شامی انڈیا کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ شامی نے صرف چھ اووروں میں 16 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ گر گئی

    ویسٹ انڈیز نے 29 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے ہیں۔

  3. ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ گر گئی

    ویسٹ انڈیز نے 269 رنز کے ہدف کے تعاقتب میں اٹھائیس اعشاریہ تین اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے ہیں۔

  4. ویسٹ انڈیزکی وکٹیں پتوں کی طرح جھڑنے لگیں، ساتواں کھلاڑی بھی آؤٹ

    جیس ہولڈر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ گر گئی، کارلوس برتیھویٹ بھی آؤٹ

    ۔

  6. ویسٹ انڈیزکی پانچویں وکٹ گر گئی

    ویسٹ انڈیز 24 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے ہیں۔ آخری آؤٹ ہونے والے کپتان جیسن ہولڈر تھے جنہیں لیگ سپنر چاہل نے آؤٹ کیا۔

    نکولس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. ویسٹ انڈیز کو چوتھا نقصان

    ویسٹ انڈیز نے ابتدائی 20 اوورو ں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 80 نقصان بنائےہیں۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نکولس پورن تھے جنھیں سپنر کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔

    کپتان جیسن ہولڈر بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

    KULDEEP YADEV

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. ویسٹ انڈیز: 75/3

    ویسٹ انڈیز نے 19 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے ہیں۔

  9. ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان، سنیل ایمبریس آؤٹ

  10. ویسٹ انڈیز: 56/2

    ویسٹ انڈیزنے ابتدای سولہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنائے ہیں۔

  11. ویسٹ انڈیز: 50/2

    ویسٹ انڈیز نے 15 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے ہیں۔ سنیل ایمبریس 19 اور نکولس پورن 14 کھیل رہے ہیں۔

  12. ویسٹ انڈیز: 45/2

    ویسٹ انڈیز نے 269 کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی چودہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنائے ہیں۔

  13. ورلڈ کپ کا سب سے کم سکور

    ویسٹ انڈیز نے 10 اووروں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 رن بنائے ہیں۔ یہ، 2019 ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے دس اووروں میں سب سے کم سکور ہے۔

  14. ویسٹ انڈیز: 29/2

    ویسٹ انڈیز نے ابتدائی دس اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے ہیں۔ کپتان کوہلی پہلے پاور پلے کے اختتام پر سپنر کلدیب یادیو کو بولنک لے کر آئے ہیں۔

  15. ویسٹ انڈیز: 22/2

    ویسٹ انڈیز نے ابتدائی نو اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنائے ہیں۔ کرس گیل اور شے ہوپ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ نکولس پورن اور سنیل ایمبریس کریز پر موجود ہیں۔

    ویسٹ انڈیز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. انڈیا کی بولنگ

    گزشتہ دو سالوں میں انڈیا کی فاسٹ بولنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔ بھونیش کمار آج نہیں کھیل رہے لیکن وہ بھی ایک زبردست بولر ہیں۔

  17. ویسٹ انڈیزکو دوسرا نقصان، شامی کی دوسری کامیابی

    ویسٹ انڈیز نے چھ اعشاریہ پانچ اووروں میں صرف 16 رنز بنائے اور اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کرس گیل اور شے ہوپ شامل ہیں۔ محمد شامی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

    شامی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. پانچ اووروں میں صرف دس رنز

    ویسٹ انڈیز نے ابتدائی پانچ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 10 رنز بنائے ہیں۔

  19. کرس گیل آؤٹ

    ویسٹ انڈیز کے اوپنروں کو انڈین فاسٹ بولروں کو کھیلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ کرس گیل جو چوکے اور چھکوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، اٹھارہ گیندیں کھیل کر صرف چھ رنزبنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    محمد شامی نے گیل کو آؤٹ کیا۔ شے ہوپ بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

    گیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. ویسٹ انڈیز: 5/0

    ویسٹ انڈیز نے 269 رنزکےہدف کے تعاقب میں ابتدائی دو اووروں میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بنائے ہیں۔