بریکنگ, بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان کی چھ وکٹوں سے جیت، سیمی فائنل کی امیدیں روشن, یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور بابر اعظم کو شاندار سنچر پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اپنا ساتواں میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے اب سات پوائنٹس ہو گئے ہیں لیکن انھیں سیمی فائنل میں جیتنے کے لیے نہ صرف اپنے دونوں میچوں میں لازمی طور پر جیت حاصل کرنے ہے بلکہ ساتھ ساتھ یہ بھی امید کرنی ہے کہ انگلینڈ کے ٹیم نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے ایک میچ میں ہار جائے۔ کل انڈیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہونا ہے اور اس میچ میں جیت کے ساتھ ان کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔

میچ کے اختتام کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ بولرز کے لیے سازگار تھی اور بلے بازوں کے لیے زندگی آسان نہ تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔ اپنے مڈل آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے کم بیک سے ٹیم کو امید ملی تھی لیکن اس کے بعد بابر اور حارث نے میچ ان کے ہاتھ سے لے لیا۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی ٹیم کا ساتھ دیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کے میچوں میں فیلڈنگ اچھی نہ تھی لیکن کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں بہتر کھیلیں۔
بولرز کو کافی سراہنے کے علاوہ سرفراز احمد نے خاص طور پر بابر اعظم کی تعریف کی اور کہا کہ حارث سہیل کے ساتھ انھوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور اب ٹیم کی ساری توجہ اگلے مچیوں پر ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بابر اعظم نے اپنے اعزاز لینے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بہترین اننگز تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وکٹ مشکل تھی اور گیند سپن کر رہی تھی لیکن کوشش تھی کہ پورا کھیلنا ہے اور سو فیصد دینا ہے۔ انھوں نے اپنے پلان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ فرگوسن کو وکٹ نہ دیں اور سانٹنر آئے تو کوشش ہے کہ اسے بھی روک لیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے بابر اعظم کو شاندار سنچری کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ انھوں نے 127 گیندوں پر 101 رنز بنائے جس میں 11 زبردست چوکے شامل تھے۔

پاکستان نے ایجبسٹن میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے اور اس جیت کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کی امیدیں برقرار رکھیں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بابر اعظم کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد حارث سہیل 68 رنز کرنے کے بعد گپٹل کی فیلڈنگ سے رن آؤٹ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے دس اووروں میں 55 رنز کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو جیت کے لیے مزید 57 رنز کی ضرورت ہے ۔ حارث سہیل اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ میں ستر رنز بن چکے ہیں۔ بابر اعظم 76 اور حارث سہیل 40 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان نے چھتیس اووروں میں تین وکٹوں کےنقصان پر 154 بنائے ہیں۔ بابر اعظم اور حارث سہیل کی شراکت میں52 رنز بن چکے ہیں۔
اگر آپ کو کچھ ڈاٹ بال بھی کھیلنا پڑیں تو کوئی بات نہیں۔ اس مرحلے پر بس وکٹیں نہ گنوائیں۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے سترہ اووروں میں مزید 99 رنز کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
حارث سہیل نے آف سپنر مچل سینٹنر کو پہلا چھکا لگایا ہے۔ سپنروں کی گیندیں ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کی طرح ٹرن ہو رہی ہیں۔