ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. سرفراز: ’ہمیں اپنے تمام میچ جیتنے پڑیں گے‘

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ’ہم نے ایک اچھا ٹاس جیتا لیکن ہم اچھی جگہوں پر بولنگ نہیں کر سکے لیکن روہت شرما بہت اچھا کھیلے۔ ہم نے میچ تب ہارا جبہم تین اوورز میں چار وکٹیں گنوا دیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ ہمیں اپنے سارے میچ جیتنے پڑیں گے۔

    انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ روہت نے بہت اچھی اننگز کھیلی اور راہل نے ان کی اچھے انداز میں معاونت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کلدیپ یادو نے آج بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور جس گیند پر انھوں نے بابر اعظم کو آؤٹ کیا وہ یقیناً ایک خوبصورت گیند تھی۔ یہ کلدیپ کی اس ٹورنامنٹ میں سب سے اچھی بولنگ تھی۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. انڈیا کا اگلا مقابلہ افغانستان سے

    22 جون کو انڈیا کا سامنا ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور ٹیم افغانستان سے سامنا ہوگا۔

  3. بریکنگ, اب جیت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔۔

    پاکستانی شائقین 1992 کے ورلڈ کپ کے یاد کرتے تھکتے نہیں ہیں اور اب حالات ویسے ہی ہیں جیسے اس ورلڈ کپ میں تھے۔ اب اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو چار مزید میچز کھیلنے ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو لازمی طور پر نہ صرف چاروں میچ جیتنے ہوں گے بلکہ امید کرنی ہوگی کہ دیگر نتائج بھی ان کے حق میں جائیں۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

  4. بریکنگ, روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

    انڈیا کی اننگز میں 140 رنز بنانے پر روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ اپنا اعزاز لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اور ٹیم کے کھیل سے بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے گذشتہ میچ نہ ہوسکا اور ان کی کوشش تھی کہ آج اچھا کھیل پیش کریں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال, پاکستان نویں پوزیشن پر براجمان

    اس جیت کے ساتھ انڈیا چار میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ اب تیسری پوزیشن پر ہے۔

    cricket
  6. اسلام آباد کے ایف-9 پارک میں میچ کے آخری مراحل کا منظر

    ایف نائن
  7. بریکنگ, انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت, پاکستان 40 اوورز میں 212/6

    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کے مقام پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں انڈیا نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو باآسانی 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔ شاداب خان 20 رنز اور عماد وسیم 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. پاکستان کے 200 رنز مکمل!, پاکستان 39 اوورز میں 208/6

    جسپریت بمراہ کے آخری اوور میں عماد وسیم نے دو چوکے لگا کر اپنا انفرادی سکور 44 تک پہنچا دیا۔

  9. شاداب خان کا کیچ ڈراپ!, پاکستان 38 اوورز میں 196/6

    یوزیوندرا چہل کے اوور میں عماد وسیم نے ایک زوردار چوکا لگایا مگر اس کے بعد لوکیش راہول نے شاداب خان کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ اوور کے اختتام پر شاداب 17 رنز پر اور عماد وسیم 34 رنز پر کھیل رہے تھے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. 18 گیندوں پر 120 رنز درکار, پاکستان 37 اوورز میں 182/6

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور عماد وسیم بیٹنگ کر رہے ہیں اور کھیل میں جان تقریباً ختم ہو گئی ہے کیونکہ یہ یقینی ہے کہ پاکستان یہ میچ جیت نہیں سکے گا۔

  11. کہنا نہیں چاہیے لیکن ایسا 1992 میں بھی ہوا تھا۔۔۔

    اتوار کے روز اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جانے والے انڈیا اور پاکستان کے میچ میں پاکستان کو یقینی شکست کا سامنا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1992 میں جب پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا تو بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔

    تب بھی پانچ میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے صرف تین پوائنٹس ہی تھے۔

    پاکستان نے اُس سال بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلا تھا، جو ویسٹ انڈیز نے باآسانی 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

    دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف تھا، جو پاکستان نے جیتا۔ پاکستان کا تیسرا میچ انگلینڈ کے ساتھ تھا جو کہ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ اگلے دو میچ پاکستان نے انڈیا اور جنوبی افریقہ سے ہارے تھے۔

    مگر اس کے بعد پانسہ ایسا پلٹا کہ پاکستان نے لگاتار تین میچ جیت لیے اور دیگر نتائج ان کے حق میں آئے اور پاکستان نے معجزانہ طور پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

    عمران

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. بریکنگ, دس منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگا, پاکستان کو 30 گیندوں پر 136 رنز کی ضرورت

    بارش کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہونے والا ہے اور ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے مطابق پاکستان کی آخری چار وکٹوں کو جیت کے لیے پانچ اوورز میں 136 رنز درکار ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  13. ’پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کو ایک صحافی چلاتا ہے‘

    بھارت کے خلاف یقینی شکست پر پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی پھٹ پڑے۔ ٹورنامنٹ کی باضابطہ کوریج میں کمنٹری کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ سٹرکچر پر بہت سرمایہ لگایا ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا بلکہ اسے میں ہر سال تبدیلی کی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم کو ایک صحافی چلاتا ہے۔‘

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. پاکستانی شائقین میدان چھوڑ کر جانے لگے۔۔۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. پاکستانیوں نے شکست تسلیم کر لی؟

    trends

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    اگرچہ اولڈ ٹریفرڈ میں جاری میچ کے خاتمے کا کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، لیکن سوشل میڈیا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں نے انڈیا کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی ہے۔

    اس وقت پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر Congratulations India ٹرینڈ کر رہا ہے۔

  16. کوہلی بادلوں کے برسنے پر نا خوش

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. آخر پاکستان کو انڈیا کے خلاف کیا ہو جاتا ہے؟

    paksitan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یہ سوال تقریباً ہر پاکستانی کرکٹ فین ہر ورلڈ کپ کے موقع پر پوچھتا ہے، لیکن کبھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا۔

    ہمارے ساتھ سعد سہیل اور محمد صہیب نے اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

  18. ’کھیل ختم ہونے کا وقت شام سوا سات بجے‘

    ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مقامی وقت کے مطابق کھیل ختم ہونے کا وقت شام سوا سات بجے کا ہے جس میں تقریباً 45 منٹ باقی ہیں۔ بارش کی تیزی میں کچھ کمی آئی ہے لیکن پچ پر کور ابھی بھی موجود ہے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہPA

  19. آفریدی کی انڈیا کو یقینی فتح پر مبارک باد

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انڈیا کو فتح سے قبل ہی مبارک باد دے دی ہے۔ آفریدی کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ انڈیا نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی جس کی وجہ آئی پی ایل ہے جہاں نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنا بھی سکھایا جاتا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام