انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی
بی بی سی اردو کی اس میچ کے لیے لائیو کوریج اب اختتام کو پہنچی۔
انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔
ذیشان حیدر and محمد صہیب
بی بی سی اردو کی اس میچ کے لیے لائیو کوریج اب اختتام کو پہنچی۔
انڈین اوپنر شکھر دھون کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
دھون نے 109 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور روہت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم کو بہترین آغاز دیا تھا
انڈیا نے اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انڈیا کی جانب سے دیے گئے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 316 رنز ہی بنا سکی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی پہلی شکست ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈم زیمپا ایک رن بنا کر بھونیشور کی گیند پر رویندرا جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ایلیکس کیری نے 25 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جسپریت بمرا اس میچ میں مہنگے ثابت ہوئے اور وہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی توقع عالمی نمبر ایک بولر سے کی جا رہی تھی تاہم اس کے باوجود وہ 61 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کو آخری 30 گیندوں پر 13 رنز فی اوور سے زیادہ کی اوسط سے 69 رنز درکار ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
نیتھن کولٹر نائل کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کیا، ان کا کیچ کپتان وراٹ کوہلی نے پکڑا۔ انھوں نے صرف چار رنز بنائے۔
انڈیا کی اننگز میں ہاردک پانڈیا کا مہنگا کیچ چھوڑنے والے وکٹ کیپر ایلیکس کیری نے آتے ساتھ ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 11 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا لیے۔
41ویں اوور میں چہل نے انڈیا کو ایک اور کامیابی دلوا دی ہے۔ آسٹریلیا کی آخری امید میکسویل بھی 14 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یہ چہل کی میچ میں دوسری وکٹ ہے۔
بھونیشور کمار نے انڈین اننگز کے 40ویں اور اپنے ساتویں اوور میں سمتھ کے بعد سٹائنس کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو دوہری خوشی دی ہے۔
سٹائنس کوئی رن نہ بنا سکے اور اب آسٹریلیا کے لیے میچ میں واپس آنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلوی اننگز کے آخری دس اوورز باقی رہ گئے ہیں جن میں اس کے بلے بازوں کو فتح کے لیے 11 رنز فی اوور کی شرح سے 115 رنز بنانا ہوں گے۔ کریز پر گلین میکسویل موجود ہیں۔
بھونیشور کمار نے سٹیو سمتھ کو 69 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ وراٹ کوہلی کی ایک اچھی تبدیلی جس کے بعد بھونیشور نے آتے ساتھ ہی ایک اہم وکٹ حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے جارحانہ انداز اپناتے لیا اور انڈیا کے بہترین بولر کو بھی نہ چھوڑا۔ اننگز کے 39ویں اوور میں بمرا کو ایک ہی اوور میں تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز پڑ گئے۔
گلین میکسویل نے کریز پر آتے ہی چوکوں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ اپنی پہلی نو گیندوں پر میکسویل نے چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے ہیں
خیال رہے کہ آسٹریلیا کو اب بھی میچ جیتنے کے لیے فی اوور تقریباً 10 رنز کی اوسط درکار ہے۔
عثمان خواجہ کی جگہ گلین میکسویل کریز پر آئے ہیں جو اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب گیندوں اور مطلوبہ رنز کا فرق بڑھتا جا رہا ہے میکس ویل سے آسٹریلیا کو ایک ایسی ہی اننگز کی امید ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عثمان خواجہ 39 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد جسپریت بمرا کی پہلی وکٹ بنے ہیں۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا