پی ایس ایل 3 کے فائنل کی کوریج اختتام کو پہنچی
بی بی سی اردو کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی کوریج اختتام کو پہنچی۔ اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔

،تصویر کا ذریعہPSL
کراچی میں پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ذیشان حیدر، ذیشان علی
بی بی سی اردو کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی کوریج اختتام کو پہنچی۔ اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔

،تصویر کا ذریعہPSL
لیوک رونکی کو پی ایس ایل تھری کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ انھیں انعام میں 20 ہزار ڈالر اور 200 سی سی کی سپورٹس بائیک ملی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومنی کو دس میچوں میں آٹھ کیچ پکڑنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔
12 میچوں میں 18 وکٹیں لینے پر فہیم اشرف ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار دیے گئے
پی ایس ایل 3 میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپر ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا رہے۔
اسلام آباد کے اوپنر لیوک رونکی کو ان کی جارحانہ نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ رونکی کی اس اننگز کی بدولت ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ اسلام آباد بہت آسانی سے یہ میچ جیت جائے گا تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد کی بیٹنگ لڑکھڑائی
شدید دباؤ میں تین چھکے لگا کر اسلام آباد کے لیے فتح کو آسان بنانے والے بلے باز آصف علی کا کہنا تھا کہ ’چھکے مارنا میرا نیچرل گیم ہے اور کوچنگ سٹاف نے حوصلہ افزائی کی کہ ایسے ہی کھیلوں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’دباؤ تھا لیکن میں نے فیصل آباد کے لیے کئی میچ ایسے ہی کھیل کر جتوائے ہیں۔ مجھے دباؤ میں کھیل کر مزا آتا ہے۔‘
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا ہے۔
فہیم اشرف نے وہاب ریاض کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
اسلام آباد کی اننگز کی خاص بات اوپنر لیوک رونکی کی شاندار نصف سنچری رہی جبکہ ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان اور آخر میں آصف علی نے اہم اننگز کھیلیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
وہاب ریاض نے حسین طلعت کو عمدہ یارکر کے ذریعے کلین بولڈ کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کی 18ویں وکٹ تھی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل میچ میں سکور برابر ہو گیا ہے اور اسلام آباد کو جیتنے کے لیے صرف ایک رن درکار ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
آصف علی نے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد اگلے ہی اوور میں حسن علی کی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگائے ہیں۔
اسلام آباد کی اننگز کے آخری پانچ اووز باقی بچے ہیں اور ان میں اسے فتح کے لیے مزید 23 رنز بنانے ہیں۔
14 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور اسلام آباد کو اب فتح کے لیے 33 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں
کرس جورڈن کے شاندار کیچ کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد کی چھٹی وکٹ بھی حاصل کر لی ہے۔ بولر ایک مرتبہ پھر تھے حسن علی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اسلام آباد یونائیٹڈ کا مڈل آرڈر لیوک رونکی کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈگمگا گیا ہے اور پانچ اووروں میں اس کے چھ کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 20 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوئے ہیں۔
حسن علی نے اپنے تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر سمت پٹیل کو محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ کروا دیا ہے۔ یہ اس میچ میں ان کی پہلی اور اسلام آباد کی گرنے والی پانچویں وکٹ تھی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اسلام آباد کی اننگز کے 13 اوورز مکمل ہو گئے ہیں اور بقیہ سات اووز میں اسے فتح کے لیے مزید 34 رنز درکار ہوں گے جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں
کرس جورڈن کی گیند پر سمت پٹیل کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ریویو لیا جو کہ ضائع گیا کیونکہ گیند بیٹ سے نہیں تھائی پیڈ سے لگ کر کیپر کے ہاتھوں میں گئی تھی