پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب
لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک
پہلا الیمنیٹر پشاور زلمی کے نام
لاہور میں کھیلے گئے پہلے الیمنیٹر میں پشاور نے ایک انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست دے دی ہے۔ پشاور کی جانب سے لیئم ڈاسن نے شاندار بلے بازی کی اور 62 رنز بنائے۔ کوئٹہ نے اپنے ہدف کا تعاقب کچھ اچھا نہیں کیا اور شروع میں ہی اس کی وکٹیں گرنے لگیں۔ تاہم کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے اننگز کو سہارا دیا۔ آخری اوور میں کوئٹہ کو 25 رنز درکار تھے اور انور علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 23 رنز بنا دیے تاہم وہ آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی ہے
پشاور زلمی نے پہلا ایلیمنیٹر جیت کر بدھ کو دوسرے ایلیمنیٹر میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور کراچی کنگز کا سامنا کرے گی۔ اُس میچ کی فاتح ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسلام آباد کے مدِمقابل ہوگی۔
بریکنگ, پشاور زلمی فاتح!
بریکنگ, آخری بال پر کیچ ڈراپ! مگر رن آؤٹ!
آخری گیند پر 3 رنز درکار!
انور علی کا ایک اور چھکا!
انور علی کی شاندار بیٹنگ: 4، 6، 0، 6 ۔۔۔۔۔
بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 133/8، 19 اوورز, انور علی 5، میر حمزہ 0
وہاب ریاض کے اوورز مکمل، 26 رن دے کر 2 وکٹیں لیں
انتہائی اہم 19واں اوور کرواتے ہوئے وہاب ریاض نے دو وکٹیں لیں اور صرف 3 رنز دیے۔
پہلی گیند پر حسن خان آؤٹ!
کوئٹہ کا یہ میچ جیتا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
حسن خان کریز پر!
پریرا آؤٹ!
وہاب ریاض نے پشاور کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا ہے۔
19واں اوور وہاب کے ذمے۔۔۔
بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 130/6، 18 اوورز, تھریسا پریرا 11، انور علی 3
18 ویں اوور میں حسن علی نے صرف دو رنز دیے!
کیا انھوں نے پشاور کے لیے میچ کا پانسا پلٹ دیا ہے؟
ایک اور ڈاٹ بال!
حسن علی کی شاندار بولنگ، پہلی 4 گیندوں میں صرف دو رن دیے ہیں!
کیا سیمی ڈاسن کو ان کا چوتھا اوور دیں گے؟
