اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیپ نہیں کیا جارہا
پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔
ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 183 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔
پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
صہیب مقصود کی 85 رنز کی شاندار اننگز پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPSL
زلمی کے اوپنر فلیچر نے اس میچ میں محمد عرفان کی ایک گیند پر ٹورنامنٹ کے اب تک کے میچوں کا سب سے لمبا چھکا لگایا۔ یہ چھکا 114 میٹر دور گیا۔ میچ کے بعد رمیض راجہ نے عرفان سے پوچھا کہ اتنا لمبا چھکا کیسے کھا لیا۔ محمد عرفان نے برجستہ کہا وہ گیند تو انھیں بھی نظر نہیں آئی۔ عرفان نے کہا کہ وہ لینتھ بال اندر لانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اوس کی وجہ سے بال گیلا تھا اور وہ اندر نہ آیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ واپس اپنی لائن پر آ گئے۔
محمد عرفان نے بتایا کہ ان کے جوتے کا نمبر 17 یوکے ہے جو آخری نمبر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نمبر بڑی مشکل سے ملتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام دوستوں کو کہا ہوا ہے کہ جہاں کہیں بھی سترہ نمبر کا جوتا نظر آئے اٹھا لینا۔
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے دوسرے راونڈ کے پہلے میچ میں انیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں صہیب مقصود نے انتہائی شاندار اننگز کھیلی اور 85 رنز سکور کیے جو اب تک اس ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور ہے۔ ان کی ناقابل شکست اننگز دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ اس اننگز میں ان کے سات چھکے اور چار چوکے قابل دید تھے۔ باولنگ سہیل تنویر اور پولارڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زلمی کی طرف سے محمد حفیظ نے نصف سنچری سکور کی لیکن وہ یہ میچ نہ بچا پائے۔
حسن علی آخری اوور میں چھکا لگانے کی خواہش دل ہی میں لے کر پویلین لوٹ گیے۔ ان کی وکٹ پولارڈ نے لی۔
زلمی کو آخری اوور میں میچ جیتنے کے لیے 31 رنز درکار ہیں۔
سہیل تنویر نے ڈاسن کے بعد حماد عاظم کو بھی آوٹ کر دیا۔ زلمی کے کیمپ میں اضطراب
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ڈاسن سہیل تنویر کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ ہو گئے۔ میچ زلمی کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
جنید خان کا اٹھارہواں اوور کافی مہنگا ثابت ہوا اور اس اوور میں 17 رنز بنے۔
محمد حفیظ نے 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی
زلمی کو میچ جتنا ہے تو انھیں ابھی کئی اور چھکے لگانے ہوں گے۔
زلمی کی بیٹنگ اس رفتار سے سکور نہیں کر پا رہی جس رفتار سے انھیں میچ جیتنے کے لیے کرنے چاہیں۔ سولہ اوور گزر گئے ہیں اور ابھی ان کا مجموعی سکور 128 رنز ہے۔
زلمی کی اننگز کے صرف چھ اوور باقی رہ گئے ہیں اور ان کی چار ووکٹیں گر چکی ہیں۔
محمد عرفان کی گیند پر رکی ویسلز ایک کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ احمد شہزاد نے لیا۔ زلمی کی چار ووکٹیں گر گئیں۔ اب ان کا ہدف اوربھی دور نظر آنے لگا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
محمد حفیظ نے محمد عرفان کو ایک اور چھکا لگایا اور زلمی کا مجموعی سکور سو سے زیادہ ہو گیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
زلمی کا سکور 83 رنز ہوا ہے اور انھوں نے 101 رنز بنانے ہیں۔ صرف 48 گیندیں باقی ہیں۔
حفیظ کا چھکا جو انھوں نے پولارڈ کی ایک سلو گیند پر لگایا۔ زلمی کو ابھی کئی اور چھکوں کی ضرورت ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
زلمی کے 65 رنز ہوئے ہیں اور انھیں باقی دس اووروں میں 119 رنز بنانے ہیں۔ میچ ان کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔