آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان نے ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کر دیا

    شکست کے بعد انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ’میں پاکستانی ٹیم اور ان کے مداحوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ انھوں نے آج پھر ثابت کیا کہ جو دن ان کا ہے اس دن وہ کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ میں مایوس ضرور ہوں لیکن پاکستان نے آج ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کر دیا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔‘

  2. وزیراعظم کا پیغام، شاباش پاکستان کرکٹ ٹیم!

  3. بریکنگ, حسن علی مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے

    • حسن علی کو ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ہے
  4. بریکنگ, حسن علی کے لیے گولڈن بال

    حسن علی نے فائنل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک بار پھر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح اس ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی جس پر انھیں ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

  5. بریکنگ, شیکھر دھون کے لیے گولڈن بیٹ

    • انڈیا کے شیکھر دھون نے ٹورنامنٹ میں ایک سینچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنائے اور چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین بلے باز قرار پائے
  6. بریکنگ, فخر زمان مین آف دی میچ

    • اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ سکورر اور فائنل میں اپنے کریئر کی پہلی سنچری بنانے والے نوجوان اوپنر فخر زمان کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ فخر کی 106 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز 12 چوکوں اور تین چھکوں سے مزین تھی
  7. بریکنگ, 2009 کے بعد پہلا عالمی اعزاز

    • 2009 میں ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں فتح کے بعد یہ پاکستان کی پہلی عالمی ٹرافی ہے۔
  8. بریکنگ, پاکستانی بولروں کی شاندار کارکردگی

    • پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے یادگار بولنگ کرتے ہوئے چھ اووروں میں صرف 16 رنز دے کر ٹاپ آرڈر کی تین وکٹیں حاصل کیں۔
    • ان کے علاوہ حسن علی نے بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح اس ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔
    • ان کے علاوہ شاداب خان نے بھی اچھی بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں لیں، تاہم وہ مہنگے ثابت ہوئے۔
    • ایک وکٹ جنید خان نے لی جب کہ انڈیا کی طرف سے پانڈیا رن آؤٹ ہوئے۔
  9. زبردست بالنگ اور بیٹنگ

  10. پاکستان جیت کا حقدار تھا

  11. مبارک ہو پاکستان

  12. آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے بڑی فتح

  13. ہاں، پاکستان تم ہمیں ہرا چکے ہو، بہت مبارک ہو!

  14. بریکنگ, پاکستان نے پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

    • پاکستان نے لندن میں اوول کے میدان میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔
    • پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے فخر زمان کی سنچری اور آخری اوور میں حفیظ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 338 رنز بنائے
    • 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن اپ کی مالک انڈیا کی ٹیم پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکی اور اوورز میں 158 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی
  15. انڈیا: 9-158

    انڈین اننگز کے 30 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور 158 رنز کے مجموعے تک پہنچنے کی کوشش میں دنیا کا بہترین بیٹنگ لائن اپ رکھنے والی ٹیم نو وکٹیں کھو چکی ہے۔

  16. بریکنگ, پاکستان کی نویں کامیابی، حسن علی کی دوسری وکٹ

    حسن علی نے ایشون کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو فائنل میں فتح سے ایک وکٹ کی دوری پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی 12ویں وکٹ تھی۔

  17. جنید خان نے پاکستان کو آٹھویں وکٹ دلوا دی

    ساتویں وکٹ گرتے ہی پاکستانی کپتان نے جنید خان کو واپس بلایا جنھوں نے جدیجا کو سلپ میں کیچ کروا کے پاکستان کو آٹھویں وکٹ دلوا دی ہے

  18. بریکنگ, پانڈیا رن آؤٹ، پاکستان کی ساتویں کامیابی

    پانڈیا نے صرف 43 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 76 رنز بنائے جن میں چار چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    پانڈیا ایک تیز رن بناتے ہوئے اپنے ساتھی بلےباز جڈیجا کے ساتھ غلط فہمی کے نتیجے میں آؤٹ ہوئے۔

  19. پانڈیا کے مزید دو چھکے, انڈیا: 6-152

    پانڈیا فخر زمان کو اپنی اننگز کا پانچواں اور چھٹا چھکا لگا کر انڈین تماشائیوں کے چہروں سے روٹھی مسکراہٹ واپس لے آئے ہیں۔