پاکستان اور انگلینڈ کا سیمی فائنل: کب کیا ہوا

کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. ’ہم کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلے‘

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ کے کپتان مورگن نے کہا ’ایجبیسٹن سے کارڈف کی استعمال شدہ پچ پر آنے کے بعد ہم نے ایک چیز نہیں کی اور وہ تھے کہ ہم کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلے۔ پاکستان بہتر کھیلا۔ ہم نے تیاری کی تھی، پاکستان نے عمدہ بولنگ کرائی اور 200 رنز زیادہ نہیں تھے۔ 250 یا 270 اچھا سکور ہوتا۔ ہم نے بولنگ اچھی کرائی لیکن 200 بہت کم سکور تھا۔ ہم نے سیکھا ہے اس سے اور ہم نے جو بھی کیا وہ منصوبہ بندی کے تحت کیا لیکن پاکستان اس پچ پر پہلے کھیل چکا ہے اور اس سے پاکستان کو مدد ملی۔ ایک اہم سبق یہ ہے کہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنے آپ کو کنڈّیشنز کے مطابق تبدیل کرنا اہم ہے۔‘

  2. ’مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھائی کے نام‘

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہgetty

    حسن علی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ ’یہ ایک بڑا میچ تھا اور ہم نے بولنگ پر توجہ دی۔ میرے کوچ اظہر محمود نے میری بہت مدد کی اور انھوں نے ایک منصوبہ بندی بنا کر دی۔ کل میرے بھائی کی سالگرہ ہے اور میں یہ ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔‘

  3. حسن علی مین آف دی میچ

    پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔ انھوں نے دس اوورز میں 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

  4. پاکستان نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

  5. cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  6. نبیل خان ٹویٹ میں کہتے ہیں: ٹورنامنٹ جس میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی چھائے رہے ۔۔۔ حسن، فہیم، شاداب اور رومان۔ مستقبل کے لیے مثبت اشارے۔

  7. بریکنگ, 35 اوورز، 187 رنز اور دو آؤٹ

    انگلش بولر

    ،تصویر کا ذریعہre

    پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 90 گیندوں میں 25 رنز درکار۔

  8. فخر ٹرینڈ کر رہا ہے

    پاکستان میں ٹوئٹر پر فخر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    ایک صارف مہوش لکھتی ہیں کہ کیا فخر کو ایک بار پھر بیٹنگ کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

  9. حفیظ سٹمپنگ سے بچے اور پھر چھکا

    حفیظ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عادل راشد کے اوور میں محمد حفیظ آگے نکل کر کھیلے اور گیند ہارک ہوئے لیکن وکٹ کیپر سٹمپ کرنے میں ناکام رہے۔ لیکن اگلے ہی گیند پر حفییظ نے چھکا مارا دیا۔

  10. پاکستان کو 37 رنز درکار

    اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ آئے ہیں۔ بابر اس وقت 31 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  11. بریکنگ, پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی

    33 ویں اوور میں پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت ہوا جب اظہر علی 76 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ انھوں نے 100 گیندوں میں ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 76 رنز سکور کیے۔

    اظہر علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 46 رنز درکار

    پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 46 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  13. بریکنگ, انگلینڈ کی باڈی لینگوئج سے واضح, اظہر علی 72، بابر اعظم 24

    انگلینڈ کی ٹیم کی باڈی لینگوئج سے واضح ہوتا جا رہا ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا اور ان کا سفر سیمی فائنل ہی میں ختم ہو رہا ہے۔

    پاکستان نے 29 ویں اوور کے اختتام پر 163 رنز سکور کیے ہیں۔

  14. ’ کارڈف میں شائقین اور وکٹ لاہور سے منگوائی ہے‘

    ٹوئٹر پر سابق انگلش کرکٹر نیل فیئربردر نے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سٹیڈیم میں موجود شائقین اور وکٹ( پچ) لاہور سے درآمد کی گئی ہے‘

  15. پاکستان 1-157, اظہر علی 67، بابر اعظم 23

    28 اوورز میں پاکستان نے صرف ایک وکٹ کھوئی ہے۔

  16. پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ’فوجی‘

    فخر

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بلے باز 27 سالہ فخر زمان خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پیدا ہوئے۔ 16 برس کی عمر میں بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور کراچی منتقل ہوئے۔ نیوی کے ٹریننگ سکول بہادر میں ایک سال کی تربیت مکمل کی۔ انھیں کرکٹ ٹیم کے ساتھی’فوجی‘ کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان کو یک نصف سنچری کی مدد سے ٹورنامنٹ میں 177 رنز بنانے پر قومی ٹیم کے کیمپ میں شامل کیا گیا تھا۔

  17. بریکنگ, فائنل میں پہنچنے کے لیے 138 گیندوں میں 60 رنز درکار, اظہر علی 67، بابر اعظم 19

    27 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کو چمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 138 گیندوں میں 60 رنز درکار ہیں۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  18. پاکستان کے ڈیڑھ سو رنز مکمل

    پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز سکور کر لیے ہیں۔

  19. بریکنگ, پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط, اظہر علی 65، بابر اعظم 18

    26 اوورز میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر تھے۔