آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

  2. کورونا وائرس: کیا سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہونا مرض کی علامات ہیں؟

  3. لاک ڈاؤن! کیسا لاک ڈاؤن؟ سویڈن کا انوکھا ردعمل

  4. سہیل وڑائچ کا کالم: عہد کورونا میں انتشار

  5. سندھ میں گندم کی فصل تیار مگر کٹائی کے لیے لوگ نہیں

  6. کورونا وائرس: ایرانی پارلیمان کے سپیکر علی لاریجانی میں وائرس کی تصدیق

  7. اگلے دو ہفتے خوفناک ہوں گے

    امریکی صدر نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن قوم کے لیے مشکل ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دو ہفتے جن کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ خوفناک جا رہے ہیں۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے لیے یہ ایک امتحان کا وقت ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں اور خوفزدہ نہ ہوں۔

    ’ہم ثابت قدمی سے، ہم قابو پا لیں، ہم کامیاب ہوں۔ ‘

  8. جلد ہمارے پاس وینٹی لیٹرز کی بڑی تعداد ہو گی: ٹرمپ کا دعویٰ

    امریکہ میں شعبہ صحت سے منسلک اہلکاروں کے اس دعوے کے باوجود کہ ملک میں وینٹی لیٹرز اور دیگر طبّی سامان کی کمی ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد ہی امریکہ کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ وینٹی لیٹرز ہوں گے۔

    پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ ہم زائد مقدار میں موجود وینٹی لیٹرز دنیا میں بانٹیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے چین اور سپین کا بطور خاصتذکرہ بھی کیا۔

    اس سے پہلے نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ میں اس کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  9. چھ ہفتوں کا بچہ کورونا وائرس کے باعث چل بسا

    امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے گورنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئر پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہات افسوس کے ساتھ ااس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چھ ہفتوں کا بچہ ہلاک ہو گیا ہے اور وہ شاید دنیا بھر میں اس وائرس کا شکار ہونے والا کم عمر ترین مریض ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سنیچر کو بچے کی ہلاکت ہوئی۔

  10. کورونا وائرس بڑھنے پر عالمی ادارہ صحت کی تشویش

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹریڈروس ایدہانم کا کہنا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے اضافی نمو پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گذشتہ پانچ ہفتوں میں اس کی قوت بڑھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد دوہری ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں دنیا کورونا وائرس کے 10 لاکھ مصدقہ کیسز اور 50 ہزار تک ہلاکتیں پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق 887,067 پوری دنیا میں اس سے متاثر ہوئے ہیں اور44,264 ہلاک ہو چکے ہیں

  11. بریکنگ, امریکہ میں کورونا کے مصدقہ کیس 2 لاکھ تک پہنچ گئے

    امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 2 لاکھ ہو گئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق ملک میں کورونا کے 203608 مصدقہ کیں ہیں۔ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیس اٹلی میں ہیں جہاں ان کی تعداد 110000 ہے۔

  12. بریکنگ, فلوریڈا میں بھی لوگوں کو گھر میں رہنے کا حکم

    امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر ران ڈی سانٹیس نے لوگوں کو گھر میں رہنے کا پابند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے تحت اب لوگ صرف ضروری کام کے لیے باہر جا سکیں گے۔

    اس سے پہلے فلوریڈا کے گورنر کو شدید لاک ڈاؤن کا اعلان نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ 30 امریکی ریاستوں میں پہلے ہی لاک ڈاؤن ہے۔

    فلوریڈا میں اب تک 7000 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ وہاں 87 لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  13. اقوام متحدہ: ’اس سال عرب ممالک میں 83 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہوں گے‘

    اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مشرقی ایشیا کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں اس برس کے اختتام تک عرب ممالک میں 83 لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے ہوں گے۔

    اس کمیشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری رولا دشتی نے کہا کہ ’اس بحران کے سب سے سنگین اثرات پسماندہ طبقے پر پڑیں گے اور عرب ممالک میں حکومتوں کو اس حوالے سے فوری کارروائی کرنی ہو گی۔‘

  14. بریکنگ, فرانس میں اموات میں بدستور اضافہ، ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کر گئیں

    یورپی ملک فرانس میں اموات میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 509 اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 4032 ہو گئی ہے۔

    یہ اب تک فرانس میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

    اس سے قبل فرانس کے وزیرِ اعظم فلیپے ایڈوارڈ نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ شہروں میں کیا جانے والا لاک ڈاؤن ایک ہی ساتھ نہیں اٹھایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ فرانس کی پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے وسط سے جاری ان پابندیوں کے دوران اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

  15. چینی سائنسدانوں کا کورونا مخالف ’مؤثر‘ اینٹی باڈیز ڈھونڈنے کا دعویٰ

    چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسی متعدد اینٹی باڈیز ڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

    ان چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کووڈ 19 کے علاج اور بچاؤ میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیجنگ میں سنگوا یونیورسٹی میں سائنسدان ژینگ لنکی نے کہا ہے کہ ان اینٹی باڈیز کی مدد سے بنائی جانی والی دوا کو موجودہ طریقوں کی نسبت مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ موجود طریقوں میں پلازما کے ذریعے کیے جانے والا علاج شامل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پلازما میں اینٹی باڈیز تو موجود ہوتی ہیں لیکن آپ کو یہ اپنے خون کے گروپ کے حساب سے لگایا جاتا ہے۔

    جنوری کے اوائل میں ژینگ کی ٹیم اور شینجن تھرڈ پیپلز ہسپتال میں سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کا خون لے کر اس پر تحقیق شروع کی اور 206 مونوکلونل اینٹی باڈیز علیحدہ کیں جن میں وائرس کے پروٹینز کے ساتھ چپکنے کی طاقت بہت زیادہ تھی۔

    انھوں نے روئٹرز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کے بعد انھوں نے متعدد ٹیسٹ کیے جن کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا یہ اینٹی باڈیز اس وائرس کو خلیوں میں گھسنے سے روک پائیں گی۔

    ژینگ نے بتایا کہ ’پہلی 20 کے قریب اینٹی باڈیز میں سے چار اس وائرس کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور دو نے ایسا ’انتہائی مؤثر‘ انداز میں کیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اینٹی باڈیز کو اس سے قبل بھی طبی بنیادوں پر استعمال کیا جا چکا ہے۔ انھیں کینسر، آٹو امیون بیماریوں اور متعدی امراض کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

  16. بریکنگ, اٹلی میں اموات میں بتدریج کمی لیکن مزید 727 افراد ہلاک

    یورپی ملک اٹلی میں اموات میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم اس کے باوجود گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 727 مزید اموات ہوئی ہیں۔

    تاہم اٹلی میں حکام نے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ اٹلی میں اب اموات میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    روم میں میں بی بی سی کے نامہ نگار مارک لوون کا بھی یہی کہنا ہے کہ اٹلی بدستور متاثرین میں کمی لانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

    اس وقت اٹلی میں متاثرین 105,800 موجود ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 13,155 ہو چکی ہے۔

    اس سے قبل، اٹلی نے لاک ڈاؤن میں 13 اپریل تک توسیع کی تھی۔

  17. کورونا وائرس: مشرق وسطیٰ پر منڈلاتا ہوا ٹائم بم

  18. مختلف ممالک نے ’اپریل فولز ڈے‘ منانے سے کیوں روکا؟

  19. بریکنگ, دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ

    کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ٹینس کا سب سے قدیم ٹورنامنٹ ومبلڈن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    اس بات کی تصدیق آل انگلینڈ کلب نے کی۔ دو ہفتوں پر محیط یہ ٹورنامنٹ عالمی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کا آغاز 29 جون کو ہونا تھا۔

    برطانیہ میں ہونے والے گراس کورٹ سیزن کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جن میں کوئینز، ایسٹ بورن، ناٹنگھم اور برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

    پورے برطانیہ میں کم از کم 13 جولائی تک کہیں بھی پروفیشنل ٹینس کے مقابلے نہیں ہوں گے۔