جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس سے میرا تعلق نہیں، عمران خان کی مقبولیت میں اضافے کا کریڈٹ نگران حکومت کو جاتا ہے: صدر علوی

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے عمل کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی ان کے لیڈر ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافے کا کریڈٹ نگراں حکومت کو جاتا ہے۔

لائیو کوریج

  1. کرم میں کشیدگی: ’سکیورٹی فورسز نے جرگہ کی مدد سے امن قائم کروا دیا، سفید جھنڈے لہرا دیے گئے‘

  2. افغان باشندوں کی پاکستان سے واپسی: ’کسی اور ملک نہیں جا سکتے، افغانستان میں خطرات ہیں اور یہاں اب کوئی رہنے نہیں دے گا‘

  3. ’سر آپ 50 منٹ لیٹ آئے۔۔۔‘ لمز کے طلبہ کا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے شکوہ

  4. حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر کی ثالثی کتنی اہم ہے؟

  5. عمران خان، شاہ محمود قریشی اور ’پھانسی گھاٹ کی جانب کُھلنے والی کھڑکی‘

  6. بحرین، قطر، متحدہ امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے حکمران پاکستان کے نادہندہ کیوں ہیں؟

  7. سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ’جدید ترکی کے بانی‘ کمال اتاترک کون تھے؟

  8. کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ’انکاؤنٹر‘ میں پانچ افراد ہلاک: ’یہ مزدور تھے، ان کا لشکر سے کوئی تعلق نہیں‘

  9. ’اس گیم میں کوئی خطرہ نہیں‘: جب انڈر کوور صحافی نے یورپ کے خواب دکھانے والے پاکستانی ایجنٹ کو بے نقاب کیا

  10. پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کی رہائی اور پھر گرفتاری: ’وہ صرف دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے سخت ہیں‘

  11. جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری: سپریم جوڈیشل کونسل ججز کے خلاف کارروائی کیسے کرتی ہے؟

  12. سکھر میں خاتون کے قتل پر شوہر گرفتار: ’گھر میں تازہ مٹی کو ہٹایا تو فردوس کی لاش برآمد ہوئی‘

  13. مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے گارڈ سے پستول چھین کر خود کو گولی ماری: پولیس

  14. پاکستان میں پرندوں کی افزائش نسل کا کاروبار جس میں ’منافع بھی لاکھوں میں ہے اور زیادہ سرمائے کی ضرورت بھی نہیں‘

  15. عمران خان سے نواز شریف تک: پاکستانی سیاست میں ’لاڈلے‘ کی اصطلاح کیوں مشہور ہوئی؟

  16. نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال، عمران خان کی سائفر ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

  17. ’اگر ن لیگ کو انتخابات میں جیت کا یقین ہے تو الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے: فیصل کریم کنڈی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ’جو چیز 2018 میں غلط تھی وہ آج بھی غلط ہے۔‘

    جیو نیو کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’ہمیں لگتا تھا کہ نواز شریف مینار پاکستان پر الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر ن لیگ کو لگتا ہے کہ وہ انتخابات جیت جائے گی تو وہ انتخابات کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے۔‘

    فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ ’ہمیں انتخابات میں کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ نواز شریف کو جو پروٹوکول مل رہا ہے وہ دیگر سابق وزرائے اعظم کو بھی ملنا چاہیے۔‘

  18. ’نو مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی عدالت اور ان کے کام کو سراہنا چاہتا ہوں‘

    عارف علوی

    ،تصویر کا ذریعہScreen grab

    صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ’نو مئی کے واقعات کی بطور صدر میں نے مزمت کی تھی۔‘

    جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ایسا کوئی کام نہیں ہونا چاہیے کہ جس میں توڑ پھوڑ ہو۔ نو مئی کی مزمت کی مگر اسی کے ساتھ ساتھ میں کہتا ہوں کہ آگے جانے کا راستہ کھلنا چاہیے۔‘

    انھوں نے کہا ’میں کہتا تھا کہ کورٹ اگر اتحاد (یونیٹی) کے ساتھ کام کرے تو لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی عدالت اور ان کے کام کو سراہنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے ساری عدالت کو اکھٹا بٹھایا اور اوپن ہیئرنگ کیں اور تمام بینچز جو انھوں نے بنائے وہ سب شفاف بنائے ۔ ‘

    حامد میر نے سوال کیا کہ پھر آپ نے ان کے خلاف ریفرنس کیوں بھیجا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ریفرنس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ وہ میں نے نہیں بھجوایا تھا۔ میرے پاس وزیر اعظم ہاوس سے آیا تھا۔ اس لیے آپ ان سے پوچھیں۔‘

  19. عمران خان کو مالی معاملات میں ایماندار اور دیانت دار پایا: صدر عارف علوی

    صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ ’میں نے عمران خان کو مالی امور میں بہت ایماندار اور دیانت دار پایا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’میری پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی رہی ہے۔ میں نے ان کو نہ صرف ایماندار پایا بلکہ عمران خان بہت محب وطن ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ عدالتوں پر لوگوں کا بہت اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ ان توقعات پر پورے اتریں گے۔ چیف جسٹس کے بنائے گئے بینچز بھی اچھے ہیں۔

  20. مسلم لیگ ن ایک نئے بیانیے کی تلاش میں ہے: صدر عارف علوی

    صدر عارف علوی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے جلسے کے تناظر میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک بیانیے کی تلاش میں ہے۔

    جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں اینکر حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو ایک نیا بیانیہ تھما دیا ہے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے پاس اچھا موقع ہے کہ تاریخی اعتبار سے بیانیہ بنا کر عوام میں اتریں۔

    صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں جس میں سب کو حصہ لینے کا موقع ملے۔