ملیکہ بخاری کے بعد مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر بھی تحریکِ انصاف چھوڑ گئے

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. کیا انڈیا چین کو پیچھے چھوڑ کر عالمی سُپر پاور بن سکتا ہے؟

  2. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے

    یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔

    مزید تفصیلات کے لیے ہمارے نئے لائیو پیج کا رخ کریں۔

  3. ’لگ رہا ہے سپریم کورٹ آہستہ آہستہ اپنی طاقت کھو رہی ہے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے‘: عمران خان

  4. فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا قانون کے مطابق صفایا کریں گے: شہباز شریف

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث ’شر پسندوں اور دہشتگردوں‘ نے ایک لیڈر کے بہکانے پر فوجی تنصیبات پر حملے کیے جس پر ان کا قانون کے مطابق صفایا کیا جائے گا۔

    آرمی قبرستان میں یادگار شہدا پر حاضری کے موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے ایک لیڈر کے بہکانے پر ایک جتھے نے جس طریقے سے شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کی اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے، تاریخ اس کو کبھی بھلا نہیں پائے گی۔

    ’ہم خدا سے وعدہ کرتے ہیں کہ نہ صرف شر پسندوں اور دہشتگردی کا قانون کے مطابق صفایا کیا جائے بلکہ قیامت تک دوبارہ اس طرح کا موقع نہیں ہونے دیں گے۔‘

  5. بریکنگ, مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    Cheema

    ،تصویر کا ذریعہNPC

    پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ وزیرِ اعلٰی عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں پنجاب حکومت کی ترجمان رہ چکی ہیں اور خواتین کی مخصوص نشتوں پر ممبر صوبائی اسمبلی نامزد ہوئی تھیں۔ دوسری جانب جمشید چیمہ ماضی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب لڑ چکے ہیں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ’جب عمران خان کی گرفتاری کی خبر سنی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا لیکن اس پر حملے کا کوئی پلان نہیں تھا۔

    ’نو مئی کے مظاہروں کے دوران جلاؤ گھراؤ غلط تھا، ہم ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، یہ ہماری ناکام تھی۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا، نو مئی کے واقعات اس کا نتیجہ تھے۔

    مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ ’کاش اگر بس میں ہوتا تو نو مئی کا دن مٹا سکتی۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔‘

  6. عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کی مذمت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    عمران خان نے کہا ہے کہ ’چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ پر پولیس کے ایک اور حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    ’تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز کے خلاف روا رکھی جانے والی یزیدیت کی کوئی حد نہیں۔ اس ظلم و بربریت کے پیچھے کارفرما ذہن اس خوش فہمی کے شکار ہیں کہ اس سب سے تحریک انصاف کمزور ہوجائے گی۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’ایک سیاسی جماعت تبھی کمزور ہوتی ہے جب وہ عوام کی تائید (ووٹ بینک) سے محروم ہوتی ہے جیسا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے معاملے میں ہوا۔ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تو عوام کے دلوں میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں۔‘

  7. ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    PTI

    رہنما تحریک انصاف ملیکہ بخاری نے اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    انھوں کہا کہ میں ’میرے اوپر کوئی زور زبردستی، کوئی دباؤ نہیں تھا۔ میں نے اپنی فیملی کو ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق میرا ایک 13 برس کا بیٹا ہے اور ماں ہے۔ ان کے مطابق میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اب اپنی فیملی اور پروفیشن کووقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ملیکہ بخاری کے مطابق انھوں نے دلیری اور بہادری کے ساتھ جیل کی مشکلات کو برداشت کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں وقت گزارنا بہت مشکل ہے۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ نو مئی کو ایک سرخ لکیر کو پار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت پاکستان کو امن کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ملیکہ بخاری تحریک انصاف کے دور اقتدار میں پارلیمانی سیکریٹری لا اینڈ جسٹس رہ چکی ہیں۔

  8. ارشد شریف کی طرح ایجنسیز مراد سعید کے قتل کے بھی در پے ہیں: عمران خان کا الزام

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ مراد سعید کے لکھے گئے اس خط پر کارروائی عمل میں لائیں جس میں انھوں نے اپنی جان کو لاحق خطرے سے متعلق بتایا ہے۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے۔‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ارشد شریف کی طرح ایجنسیز مراد سعید کے قتل کے بھی در پے ہیں۔ میری (محترم چیف جسٹس صاحب سے) گزارش ہے کہ مراد سعید کی زندگی کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے، ازراہِ کرم کیجیے!‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. اعلیٰ فوجی افسران کو ’سٹریٹیجی‘ پڑھانے والی شیریں مزاری سیاست دان کیسے بنیں؟

  10. لاہور پولیس چوہدری پرویز الٰٰہی کے گھر کے اندر داخل ہو گئی, ترہب اصغر بی بی سی اردو لاہور

    Police

    پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے اندر تلاشی لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے تلاشی کے لیے خواتین اہلکاروں کو اندر طلب کر لیا گیا ہے۔

    پولیس اور اینٹی کرپشن کے اہلکار گھر کے اندر چوہدری پرویز الٰہی اور شواہد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں سمیت اینٹی کرپشن کی ایس پی عمارہ شیرازی کی سربراہی میں پرویز الٰہی کو گھر کے اندر ڈھونڈا جا رہا ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ ’چوہدری پرویز الہی گھر میں موجود نہیں۔‘

  11. تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ منظور

    سول جج راولپنڈی عمران اکرم اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی پانے والے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا ایک دن کا سفری ریمانڈ جاری کردیا گیا ہے۔

    اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد لاہور پولیس نے انھیں عدالت میں پیش کر کے سفری ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے یہ استدعا منظورِ کرتے ہوئے ایک یوم کا ریمانڈ جاری کردیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ اعجاز چوہدری کو بروز جمعہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے بعد جیل لاہور پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔ اعجاز چوہدری لاہور کے تھانہ گلبرگ میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔

    سفری ریمانڈ کی درخواست منظور ہونے پر پولیس اعجاز چوہدری کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔

  12. سینیٹر اعظم سواتی اور مراد سعید نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر دی

    سینیٹر اعظم سواتی اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ انھوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس بغیر کوئی وجہ بتائے درخواست گزاروں کے گھروں پر چھاپے مارہی ہے۔

    درخواست کے مطابق درخواست گزاروں نے پولیس اور دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے درخواست دی لیکن ان کو ابھی تک تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق مقدمات کی تفصیل فراہم نہ کرنا غیر قانونی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’درخواست گزاروں کے خلاف کتنے مقدمات درج کئے گئے ہیں اس کی تفصیل عدالت ک فراہم کی جائے اور پولیس کو گھروں پر چھاپے سے روکا جائے۔‘

    درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

  13. عمران خان اس وقت ورچوئل ہاؤس اریسٹ ہیں: تحریک انصاف

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہYoutube

    لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے علاقے میں دوسرے دن سے انٹرنیٹ کو بحال نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی عمران خان میڈیا سے بات چیت نہیں کر سکے ہیں۔

    تحریک انصاف کے مطابق عمران خان اس وقت ورچوئل ہاؤس اریسٹ ہیں۔

  14. چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن پر بینچ تشکیل دے دیا, شہزاد ملک بی بی سی اردو

    سپریم کورٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے خلاف درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    پانچ رکنی لارجز بینچ کل یعنی جمعے کو سماعت کرے گا۔

    بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ جسٹسز منیب اختر، اعجاز الااحسن، شاہد وحید اور حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری اور جنرل سیکریٹری نے آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  15. پرویزالٰہی کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ، گھر سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں, ترہب اصغر بی بی سی اردو لاہور

    پولیس

    ،تصویر کا ذریعہscreenshot

    پنجاب پولیس سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت پولیس کی بھاری نفری ظہور الٰہی روڈ پر موجود ہے۔

    پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

    پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ایس پی عمارہ شیرازی پولیس نفری کے ساتھ ظہور الٰہی روڈ پر موجود ہیں۔

  16. سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی, تنویر ملک، صحافی

    سٹیٹ بینک آف پاکستان

    پاکستان کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 4.1 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

    مرکزی بینک کے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 9.7 ارب ڈالر رہے، جس میں سٹیٹ بینک کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.5 ارب بھی شامل ہیں۔

  17. جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے: آرمی چیف

    Gen

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف کا پولیس لائن، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہدا کے لواحقین سے خطاب میں کہا کہ ’جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

    وہ شہدا جنھیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُن کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا۔ آرمی چیف نے کہا کک پاکستانی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔

    پولیس لائن آمد پر، آرمی چیف کا استقبال انسپیکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔

  18. انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.39 روپے کی کمی, تنویر ملک، صحافی

    Dollar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں جمعرات کے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1.39 روپے کمی کے بعد 285.74 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا گذشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    کرنسی ڈیلروں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اس بیان کو وجہ قرار دیا جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، جس نے مارکیٹ میں روپے کے حق مثبت رجحان پیدا کیا۔

  19. نو مئی کا واقعہ بہت المناک واقعہ تھا: وزیراعظم شہباز شریف

    SS

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا میں فوجی اور سول تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    ان کے مطابق تمام واقعات کا پاکستانی سوسائٹی پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اس سے قبل کسی نے بھی فوجی تنصیبات کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا ہے۔ نو مئی کے واقعات میں ملوث کسی رعائت کے مستحق نہیں ہے، ان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

  20. میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے، جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے: مریم نواز کا عمران خان کو جواب

    مریم نواز نے عمران خان کے اس مؤقف کو رد کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ مریم نواز کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جو ان کے والد نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو اس بدلہ لے سکیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق اب عمران خان کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں اور انھوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف انھوں نے خوامخواہ کا محاذ کھول رکھا تھا خاص طور انھیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے لیے عمران خان آلہ کار بنے۔

    مریم نواز کے مطابق اب جو عمران خان کہہ رہے کہ جو انھوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھا وہ اتناغلط تھا کہ اب یہ سب ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ تاہم انھوں نے وضاحت دی کہ نہ تو وہ خود اور نہ نواز شریف بدلے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہاں، ہمارا قدرت کے نظام انصاف پر کامل ایمان ہے، اور جو ہم دیکھ رہے ہیں ہو یہی قدرتی نظام انصاف کے ہی مناظر ہیں۔

    ان کے مطابق اس طرح کا انصاف انسانیت کے لیے سبق آموز ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام