’گو نیازی گو‘ کی گونج میں 31.3 کھرب خسارے کا بجٹ

تحریکِ انصاف کی حکومت کے وزیر حماد اظہر نے منگل کو 3137 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کر دیا ہے جبکہ دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی and عماد خالق

  1. بریکنگ, بجٹ 2020-2019 کے اہم نکات

    • بجٹ کا کُل تخمینہ 7022 ارب روپے ہے جو پچھلے سال سے 30 فیصد زیادہ ہے
    • وفاقی محصولات مجموعی طور پر 6717 ارب روپے ہوں گے، جو پچھلے سال سے 19 فیصد زیادہ ہیں
    • ایف بی آر نے اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 5550 ارب روپے رکھا ہے
    • بجٹ خسارہ 3560 بلین روپے ہوگا
    • مجموعی مالیاتی خسارہ تقریباً 3137 بلین روپے ہو گا۔
    • ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں میں 3255 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جو پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہیں
    • نیٹ وفاقی ذخائر 3462 ارب تک پہنچ جائیں گے، جو کہ پچھلے سال کی نسبت 13 فیصد زیادہ ہیں
  2. ’2019-2020 کا بجٹ مسترد‘

    خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس بجٹ میں ’عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور کاروباری طبقے پر اتنا بوجھ ڈال دیا گیا جو وہ اٹھانے کے قابل ہی نہیں۔ اس لیے کاروباری طبقہ اس بجٹ کو مسترد کرتا ہے۔‘

  3. وزیرِ اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے

    عمران

    پاکستان ٹیلی وژن کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان منگل کو رات ساڑھے دس بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

  4. سگریٹس پر ایف ای ڈی ڈیوٹی

    بالائی سلیب میں 4500 روپے فی 1000 سٹکس سے بڑھا کر 5200 روپے فی 1000 سٹکس، زیریں دو سلیب پر 1650 روپے فی 1000 سٹکس کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے

  5. ایل این جی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی

    ایل این جی کی امپورٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو17.18 روپے فی مکعب فٹ سے بڑھا کر مقامی گیس کے برابر 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز ہے۔

  6. بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کا احتجاج

    بجٹ
  7. ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے والوں کو گرفتار کرنے کی تجویز

    اس بجٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی جج کی عدالت میں مقدمے قائم کیے جائیں گے اور مذکورہ شخص کی گرفتاری بھی ممکن ہوگی۔

  8. سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں اضافہ

    بجٹ میں سیمنٹ کی فی بوری پر 2 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے

  9. تقریر کے دوران حفیظ شیخ کی ’لائیو اپڈیٹس‘

    حماد اظہر کی تقریر کے دوران حفیظ شیخ بھی متحرک نظر آئے۔

    مشیرِ خزانہ، جو کہ وزیرِ مملکت برائے خزانہ کے برابر والی نشست پر بیٹھے ہیں، نے ایک موقع پر جھک کر حماد اظہر کے سامنے رکھے کاغذات پر کچھ لکھا اور پھر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔

  10. بریکنگ, تنخواہ دار طبقے کے لیے قابل ٹیکس سالانہ آمدن چھ لاکھ روپے کرنے کی تجویز

    • تنخواہ دار طبقے کے لیے چھ لاکھ روپے سالانہ سے کم آمدن ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گی۔
    • چھ لاکھ سے زائد سالانہ آمدن والے تنخواہ دار طبقے پر چھ سلیبز میں 5 فیصد سے 35 فیصد تک انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
    • پہلے یہ ٹیکس 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے تنخواہ دار طبقے پر لاگو تھا
  11. کمپنیوں کے لیے ٹیکس ریٹ کو دو برس کے لیے 29 فیصد پر منجمد کرنے کی تجویز

  12. بریکنگ, گاڑیاں مہنگی ہو گئیں, فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

    • ایک ہزار سی سی تک انجن والی گاڑیوں پر 2.5 فیصد
    • ایک سے دو ہزار سی سی تک انجن والی گاڑیوں پر 5 فیصد
    • دو ہزار سی سی سے زیادہ انجن والی گاڑیوں پر 7.5 فیصد
  13. سگریٹ پرعائد ڈیوٹی میں اضافہ

    سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5200 روپے فی 10000 سگریٹ کر دی گئی ہے

  14. چینی مہنگی ہو گئی

    • چینی پر سیلز ٹیکس چھ فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا گیا ہے
  15. خوردنی تیل پر بھی ٹیکس بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا

  16. بریکنگ, موبائل فون کی درآمد پر عائد تین فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم

  17. خشک دودھ اور پنیر کی درامد پر 10% ڈیوٹی عائد

  18. جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

  19. ’گو نیازی گو‘ کے نعرے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    حماد اظہر کی بجٹ تقریر کے دوران آپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا ہے اور ایک بڑا مجمعہ سپیکر کی نشست کے گرد اکٹھا ہے۔

    حزبِ مخالفت کی جانب سے ’گو نیازی گو‘ کے نعرے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں صاف سنائی دے رہے ہیں۔

  20. بریکنگ, صرف 19 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کی شرح 12 فیصد ہے اور صرف 19 لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں