خواتین کا عالمی دن: عورت مارچ، کب کیا ہوا

آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بارے میں دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

حسن زیدی، تابندہ کوکب اور عابد حسین

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا

    اسی کے ساتھ پاکستان بھر سے عورت مارچ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اپنے اختتام کو پہنچی۔

    خواتین کا عالمی دن پاکستان میں کیسے منایا گیا؟ جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

  2. ’نہ روک سکے گی جہاں کی کوئی طاقت۔۔۔‘

    سنیے نوجوان شاعرہ کومل کی نظم جو انھوں نے لاہور کے عورت مارچ میں پڑھی۔۔۔

  3. کراچی کا عورت مارچ اختتام پذیر

    کراچی میں خواتین کے عالمی دن پر ہونے والے عورت مارچ بھی فریئر ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

    ویمن ڈے

    ،تصویر کا ذریعہbbc

  4. کراچی: لوک فنکاروں کا فریئر ہال میں دھمال

    Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
    Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    Instagram پوسٹ کا اختتام

  5. ’اگر عورت آزاد نہیں تو ہم کیسے آزاد ہو سکتے ہیں‘

    bbc

    کراچی میں ہونے والے مارچ میں شرکت کے لیے آنے والے ایک فرد نے بتایا کہ وہ اس لیے آئے ہیں کیونکہ ’عورتیں ہماری مائیں بھی ہیں، بہنیں بھی ہیں، ساتھی بھی ہیں اور ہم جماعت بھی۔جو ان کی جد و جہد ہے وہ ہماری بھی جد و جہد ہے۔ اگر عورت آزاد نہیں تو ہم کیسے آزاد ہو سکتے ہیں۔‘

  6. ’ہمیں مردوں جیسے مواقع چاہئیں‘

    کراچی کے مارچ میں شامل خواجہ سرا کارکن بندیا رانا کا کہنا تھا کہ خواتین اور خواجہ سراؤں کو ایک جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں ملازمتوں، مواقع اور تعلیم کے حوالے سے وہ سب میسر نہیں آتا جو مردوں کو ملتا ہے۔ مرد جو چاہے پہن کر کہیں بھی جا سکتا ہے جبکہ ہم جہاں جائیں لوگ ہمارے لباس پر تنقید کرتے ہیں۔

    ویمن ڈے
  7. آج بی بی سی اردو میں ’گیسٹ ایڈیٹر‘ کی ذمہ داری کس نے نبھائی؟

    خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بی بی سی اردو نے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن عالیہ ریاض کو آج مدعو کیا کہ وہ ہماری ’گیسٹ ایڈیٹر‘ کی ذمہ داری نبھائیں۔ اس سلسلے میں عالیہ نے صبح ہونے والی میٹنگز کی سربراہی کی اور انھوں نے نہ صرف ہماری ویب سائٹ، ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کے حوالے سے مشورے دیے بلکہ ہمارے ساتھی آصف فاروقی کو بیٹنگ بہتر کرنے کے لیے مفید گر بتائے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    bbc
  8. لاہور: دیکھیے تھیٹر آرٹسٹ تکریمہ کا جوش

  9. میشا شفیع: ’بہت سے لوگ سمجھتے ہیں یہ ایک ضروری مقصد ہے‘

    ،ویڈیو کیپشن’بہت سے لوگ سمجھتے ہیں یہ ایک ضروری مقصد ہے‘

    معروف گلوکارہ میشا شفیع نے لاہور میں عورت مارچ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے نامہ نگار عمر دراز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنھیں لگتا ہے کہ یہ کام اہم نہیں، ’وہ بیشک نہ آئیں!‘

  10. خواتین کا عالمی دن: ڈان اخبار کے ادارتی صفحے کا کارٹون

    پاکستان کے سب سے موقر انگریزی اخبار، روزنامہ ڈان کے لیے کارٹون بنانے والی ریم خورشید نے ٹویٹ کی جس میں انھوں نے ڈان اخبار کے ادارتی صفحے کے لیے بنائے گئے کارٹون کو شائع کیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. کراچی اور لاہور میں عورت مارچ کے دوران دھمال

    ،ویڈیو کیپشنمارچ کے شرکا رقص کرتے ہوئے
  12. خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف انوکھی آگاہی مہم

    bbc
    bbc

    جنسی برابری پر کام کرنے والے ادارے وائٹ ربن پاکستان نے حال ہی میں خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے اور اس کی آگاہی پھیلانے کے حوالے سے ایک انوکھی مہم شروع کی ہے جس میں انھوں نے تاش کے پتے شائع کیے ہیں جس میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے بارے میں پیغام لکھے ہیں۔ تاش کے پتوں میں شامل ملکہ کے چاروں پتوں پر ایسی عورتوں کی تصویر بنائی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ کیے گئے تشدد کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ مزید معلومات کے لیے بھی پتے شامل کیے ہیں۔

  13. کراچی میں مارچ کا آغاز

    کراچی فریر ہال سے عورت مارچ کا آغاز ہو گیا ہے اور شیما کرمانی مارچ کی قیادت کر رہی ہیں۔

    ویمن مارچ
    women day
    women day
    women day
  14. کشمیر خواتین کے حق میں ریلی

    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں یوم خواتین پر نکالی جانے والی ریلی میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظالم کا شکار خواتین کے ساتھ ’دوہرے معیار‘ کی مذمت کی گئی۔

    ویمن ڈے

    ،تصویر کا ذریعہbbc

  15. خواتین پولیس کا کردار بھی قابل ستائش

    women day

    ،تصویر کا ذریعہget

    پاکستان کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ انسانیت کی بنیاد عورت ہے اور ہمیں بحثیت معاشرہ عورت کو عزت دینا ہوگی۔

    اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جہاں پر مردوں نے جرائم کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں خواتین پولیس اہلکاروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔

    اس تقریب میں خواتین پولیس اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔

  16. ’ عالمی یومِ خواتین پر اپنا کھانا خود پکائیں‘

    عورت

    ’جب عورت کہتی ہے کہ کھانا خود گرم کر لو تو وہ مرد پر طنز نہیں کر رہی ہوتی بلکہ یہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ ہم اس ڈبل پریشر تلے دب چکی ہیں ہمیں نے اپنی ماؤں کو بہنوں کو نانیوں دادیوں کو اتنا اس بوجھ تلے دبتے دیکھا ہے کہ انہوں نے اپنے خواب کھو دیے۔ تو ہمیں اس میں برابری دو۔‘

  17. وہ خواتین جو نہیں رہیں

    لاہور میں عورت مارچ کے موقع پر ان خواتین کی نمائندگی بھی کی گئی جو مختلف جرائم، بالخصوص گھریلو تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کی نمائندگی کی لیے خواتین کا ایک گروہ تابوت لے کر مارچ میں شامل تھا۔

    ویمن مارچ

    ،تصویر کا ذریعہbbc

    women day

    ،تصویر کا ذریعہbbc

  18. گلوکارہ صنم ماروی نے عورت مارچ کے حوالے سے کیا کہا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. علی ترین: ’کئی لوگ تو یہ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ لڑکیوں کے کچھ مسائل ہیں‘

    bbc

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کے مالک علی ترین بھی لاہور میں ہونے والے عورت مارچ کا حصہ تھے اور انھوں نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر ننگیانہ سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا:

    میں سمجھتا ہوں کہ بہت ضروری ہے کہ ہر کوئی نکلے جب عورتوں کے حقوق کے بارے میں بات ہو رہی ہو۔ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم آگاہی پھیلائیں ان کے مسائل کے بارے میں جن کا ہماری خواتین کو ہمارے معاشرے میں، ہماری ثقافت میں، ہمارے ملک میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    جب تک ان کے مسائل کی نشاندہی اور آگاہی نہیں ہوگی اس وقت تک لوگ نہیں سمجھ سکیں گی کہ ان کی مشکلات کیا ہیں اور کئی لوگ تو یہ سمجھتے ہی نہیں ہے کہ لڑکیوں کے کچھ مسائل ہیں۔

  20. ایک فلمساز، ایک وکیل اور ایک پولیس والی عورت مارچ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

    ،ویڈیو کیپشنکراچی: عورت مارچ میں شریک خواتین کے تاثرات