نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا لمحہ بہ لمحہ احوال: یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز گذشتہ جمعے کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں بالترتیب مجموعی طور پر بالترتیب 11 اور 8 برس کی سزا سنائے جانے کے بعد جمعرات کی شب براستہ ابوظہبی پاکستان واپس روانہ ہوئے تھے۔ ان کا طیارہ جمعے کی رات قریباً نو بجے لاہور کے ہوائی اڈے پر اترا جہاں سے انھیں گرفتار کر کے اسلام آباد بھیج دیا گیا اور وہاں سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس صفحے کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جار رہا۔




