مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چھٹا بجٹ

پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز پیش کر دی ہیں: بجٹ اجلاس پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

شیراز حسن، تابندہ کوکب، شجاع ملک

  1. بریکنگ, 1890.2 ارب روپے خسارے کا بجٹ

    حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کردہ وفاقی بجٹ 1890.2 ارب روپے خسارے کا بجٹ ہے جو کہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 4.9 فیصد ہے۔

  2. بریکنگ, تعلیم کے لیے 97 ارب روپے مختص

    تعلیم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. صحت کےشعبے کے لیے 13.9 ارب روپے مختص

    صحت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. بریکنگ, سرکاری ملازمین کے لیے مراعات

    یکم جولائی 2018 سے سول اور فوجی ملازمین کے لیے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا جبکہ تمام پنشرز کے لیے بھی یکساں‌دس فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

  5. بریکنگ, پانی کےذخیروں کے شعبے کے لیے 70 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

    ڈیم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. پاکستان ریلوے کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے لیے 39 ارب روپے

    ریلوے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. بریکنگ, قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 1620 ارب روپے رکھے گئے ہیں

  8. بریکنگ, 1100 ارب کا دفاعی بجٹ

    حکومت نے دفاعی بجٹ میں آنندہ مالی سال کے لیے تقریباً 10.12 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے اور یہ رقم 999 ارب روپے سے بڑھا کر 1100 ارب روپے کی جائے گی۔

    فوج

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بچوں کی غذائیت کے پروگرام کے لیے 10 ارب روپے مختص

  10. بریکنگ, بجلی کی پیدوار کے لیے 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

    تونائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے 138 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے

    بجلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. تعلیم کے لیے 100/100/100 پروگرام کا اعلان

    بچوں کو سکول میں داخلے سے متعلق پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ہدف رکھا گیا ہے کہ بچے 100 فیصد داخل، 100 فیصد حاضری، اور 100 فیصد فارغ التحصیل ہو سکیں۔

    تعلیم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. بریکنگ, کراچی کے لیے 25 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان

  13. پی ایس ڈی پی کے لیے 800 ارب روپے مختص

    کرنسی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لیے وفاقی بجٹ میں 800 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا کل حجم 1030 ارب ہوگا۔ مختص 800 ارب کے علاوہ اضافی 230 ارب کارپوریشنز/حکام کی خود سرمایہ کاری کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔

  14. بریکنگ, زرعی قرضوں کا ہدف 1100 ارب رکھا گیا ہے

    کسان

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  15. بریکنگ, زراعت

    زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس سات فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے: مفتاح اسماعیل

    زراعت

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  16. بریکنگ, بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 125 ارب روپے مختص

  17. ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4435 ارب روپے

  18. بریکنگ, افراط زر کی شرح چھ فیصد سے کم رکھنے کا ہدف

  19. بریکنگ, جی ڈی پی کا ہدف 6.2 فیصد

    مالی سال 19-2018 کے لیے مجموعی قومی پیداوار کا ہدف گذشتہ برس کے مقابلے میں اعشاریہ دو فیصد اضافے کے بعد 6.2 فیصد رکھا گیا ہے جبکہ بجٹ خسارہ 4.9 فیصد لانے کا ہدف ہے۔