مشال قتل کیس کا فیصلہ: کب کیا ہوا؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور کی جیل میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے مشال قتل کیس میں ایک مجرم عمران علی کو سزائے موت،پانچ مجرمان کو عمرقید جبکہ 25 کو چار برس قید کی سزا سنائی ہے اور 26 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، طاہر عمران، ذیشان ظفر شیراز حسن، ظفر سید

  1. بریکنگ, ’ایسا لگتا ہے کہ انصاف نہیں ہوا‘

    مشال خان کے والد اقبال خان لالہ نے کہا ہے کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنی واضح وڈیوز اور ثبوت کے باوجود کیسے مشال خان قتل مقدمے میں 26 ملزمان کو بری کیا گیا۔

    برطانیہ کے شہر برمنگم سے اقبال خان لالہ نے بی بی سی نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔

    اقبال خان
  2. مطالبہ یہ نہیں کہ پورے ہجوم کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے بلکہ پاکستان میں جو اسطرح رسم چل پڑی ھے کہ پبلک بنا سوچے سمجھے اپنا حصّہ ڈالنے آجاتی ھے اسکی بیخ کنی کی جاتی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. بریکنگ, 31 کو سزائیں، 26 بری، تین مفرور

    • مرکزی ملزم عمران علی کو سزائے موت
    • پانچ ملزمان کو 25 سال قید
    • 25 ملزمان کو چار سال قید
    • 26 ملزمان کو بری کر دیا گیا
    • ایک ملزم زیرِ حراست
    • تین ملزمان تاحال مفرور
    ہری پور
  4. بریکنگ, ’صرف یہی اپیل ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘

    مشال خان کے بھائی ایمل خان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے وکلا سے رابطہ کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہم اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ میری خیبرپختونخوا پولیس سے صرف یہی اپیل ہے کہ وہ دیگر ملزمان کو گرفتار کرے اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔‘

    خیال رہے کہ مشال خان کے والد لالہ اقبال خان اس وقت لندن میں ہیں جبکہ صوابی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مشال خان کے گھر کے باہر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔

    مشال

    ،تصویر کا ذریعہFacebook

  5. مرکزی ملزم عارف سمیت چار ملزمان اشتہاری قرار

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف سمیت چار ملزمان پر استغاثہ الزامات ثابت کامیاب رہا ہے لہٰذا عدالت حکم دیتی ہے کہ انھیں اشتہاری قرار دیا جائے اور گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان پر مقدمہ چلایا جا سکے۔

  6. بریکنگ, پانچ مجرمان کو عمرقید

    عدالت نے پانچ ملزمان بلال بخش، فضل رازق، مجیب اللہ، اشفاق خان اور مدثر بشیر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان مجرمان کو جرمانہ بھی دینا ہوگا۔

  7. بریکنگ, مشال قتل کیس: عمران علی کو سزائے موت

    مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم عمران علی کو دفعہ 302 اور سیون اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

    عمران علی
  8. بریکنگ, فیصلہ سنانے کا عمل ابھی جاری

    ہری پور جیل کے باہر موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق تاحال انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سرکاری طور پر مشال قتل کیس کے فیصلے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم جیل ذرائع کے مطابق جہاں کچھ ملزمان کو سزا سنا دی گئی ہے وہیں دیگر کے بارے میں فیصلہ سنانے کا عمل ابھی جاری ہے۔

  9. بریکنگ, مشال قتل کیس کا فیصلہ سنانے کا عمل جاری

    نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق مقدمے کے ملزمان کو ہری پور جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے اور جج فضل سبحان نے اپنا فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔ 57 ملزمان کو فردا فردا فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔

  10. بریکنگ, مشال کے گھر کے باہر پولیس تعینات

    نامہ نگار اظہار اللہ کے مطابق صوابی میں مشال خان کے آبائی گھر کے باہر بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے جبکہ میڈیا کے نمائندے بھی وہاں جمع ہیں

    مشال کا مکان
  11. مشال کے قتل کے دن عبدالولی خان یونیورسٹی میں کیا ہوا تھا؟

    ،ویڈیو کیپشنمشال خان کے قتل کے دن کیا ہوا تھا؟
  12. بریکنگ, جیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت

    نامہ نگار کے مطابق فیصلے کا وقت قریب آتے ہی ہری پور جیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی- پولیس کی مزید نفری جیل کی طرف روانہ ہوئی ہے۔

    ہری پور
  13. ’نو گو ایریا‘

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہری پور جیل جانے والا راستہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے۔

    ہری پور
  14. ہری پور جیل کے باہر پولیس کی جانب سے میڈیا کے نمائندگان کی چائے سے تواضع کی جا رہی ہے

    ہری پور
  15. بریکنگ, ہری پور جیل میں عدالتی کارروائی جاری

    ہری پور جیل میں عدالتی کارروائی جاری ہے جبکہ جیل کے احاطے کے باہر میڈیا کے نمائندگان اور ملزمان کے عزیز و اقارب فیصلے کے منتظر ہیں۔

    ہری پور

    ،تصویر کا ذریعہbbc

  16. ملزم عمران علی کا اعتراف جرم

    مشال خان کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار عمران علی نے قتل کے دو ہفتے بعد مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ مشال خان سال 2014 سے ان کا ہم جماعت تھا اور اس کے خیالات سیکولر طرز کے تھے اور وہ مبینہ طور پر گستاخانہ گفتگو کرتا تھا جس وجہ سے اس نے مشال سے تعلقات ختم کر دیے تھے۔

    عمران علی کے اعترافی بیان کے مطابق وقوعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور دیگر عملہ مشتعل ہو گیا تھا۔ اپنے بیان میں عمران علی نے کہا کہ انھوں نے اپنا پستول لیا اور دیکھا کہ مشال ان لوگوں سے بھاگ رہا ہے تو انھوں نے فائر کیا اور پھر وہاں سے چلے گئے جس کے بعد دیگر طلبہ نے مشال خان پر مزید تشدد کیا۔

  17. بریکنگ, انتظار ختم، جج صاحب جیل پہنچ گئے

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج فضل سبحان خان، مشال قتل کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے ہری پور سنٹرل جیل پہنچ گئے ہیں

  18. میڈیا کے نمائندے فیصلے کے منتظر

    ہری پور جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے تاہم انھیں بھی جیل کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    میڈیا