سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 'میرے اردگرد لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ مجھے ایک کردار ادا کرنا ہے۔‘
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ خود کو مستقبل میں وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہیں گی جس پر انھوں نے کہا کہ 'میرے اردگرد لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ مجھے ایک خاص کردار ادا کرنا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'میں نہیں جانتی کہ کل کیا ہوگا لیکن میرے خیال میں مجھ پر لوگوں کا قرض ہے، مجھے ان میں جانے کی ضرورت ہے۔'
شریف خاندان میں سیاسی اختلافات کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک منقسم گھر نہیں ہے' اور ان کا خاندان خاندانی اقدار پر فخر محسوس کرتا ہے۔