آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

لاہور نزدیک آتے ہی جوش و خروش میں اضافہ

نواز شریف نے لاہور واپسی کے سفر کے دوران گجرات، گوجرانوالہ اور مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عدلیہ کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ سے اپنی نااہلی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

لائیو کوریج

  1. تکنیکی مسائل کی بنا پر یہ صفحہ اب لائیو نہیں ہے۔ مزید اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کے لیے یہاں کلک کیجیئے

  2. گھوڑوں کا رقص اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

  3. نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق نواز شریف کا مرکزی قافلہ لاہور کے باہر شاہدرہ میں رکا ہوا اور اور مزید قافلے اس میں آ آ کر مل رہے ہیں۔

  4. لاہور نواز شریف کے استقبال کے لیے تیار

  5. لاہور کے پاس جلوس بڑا ہونے لگا

    نامہ نگار ذیشان ظفر نے خبر دی ہے کہ لاہور پہنچنے سے پہلے نواز شریف کا جلوس مومینٹم پکڑتا جا رہا ہے۔

    کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور دوسرے علاقوں سے لوگ آ کر جلوس میں شامل ہونے لگے ہیں جس سے اس میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

    جگہ جگہ شہباز شریف کے استقبالیہ بینروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جب کہ اس سے پہلے وہ خال خال ہی نظر آتے تھے۔

    رانا ثنااللہ کے بینروں پر لکھا تھا: ’میاں نواز شریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے‘

    یہاں سے شاہدرہ کا فاصلہ 15 سے 20 منٹ ہے لیکن جلوس کی رفتار دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔

    قافلہ شاہدرہ کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

  6. داتا دربار کے خطاب کے بعد رائیونڈ

    کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کے مطابق داتا دربار پر خطاب کے بعد نواز شریف رائیونڈ اپنی رہائش گاہ پر چلے جائیں گے۔

  7. نواز شریف داتا دربار کے سامنے خطاب کریں گے

    ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سید نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف شاہدرہ کے راستے لاہور میں داخل ہونے کے بعد راوی پل اور آزادی چوک سے ہوتے ہوئے داتا دربار کے سامنے پیر مکی کے مقام پر پہنچیں گے جہاں وہ اپنے اس سفر کا آخری خطاب کریں گے۔

  8. شاہدرہ میں تیاریاں مکمل

    ادھر لاہور سے نامہ نگار عمردراز ننگیانہ نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے کاروان کے استقبال کے لیے ان کے حامی بڑی تعداد میں شاہدرہ پہنچ گئے ہیں۔ اس موقعے پر شاہدرہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    نواز شریف شاہدرہ میں خطاب کرنے کے بعد داتا دربار کی جانب روانہ ہوں گے۔

  9. روشنیوں اور جنریٹروں کا بندوبست

    ہمارے نامہ نگار ذیشان ظفر نواز شریف کے قافلے کے ساتھ ساتھ رواں دواں ہیں۔ انھوں نے خبر دی ہے کہ مریدکے میں نواز شریف کے قافلے کے لیے لگائے گئے استقبالی کیمپوں میں روشنیوں اور جنریٹروں کا بندوبست کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید منتظمین کو خدشہ تھا کہ قافلہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

  10. مریدکے میں ٹریفک جام

    نواز شریف کا قافلہ مریدکے سے نکلنے کے بعد لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ ہمارے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق جوں جوں قافلہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے، قافلے میں شامل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    اس قافلے میں جو گاڑیاں شامل ہیں ان کی بڑی تعداد پرائیویٹ کاروں پر مشتمل ہے، اور بسیں یا ویگنیں بہت کم ہیں۔

    نامہ نگار کے مطابق مریدکے میں اس وقت ٹریفک جام ہو گیا جب سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد لنگر بٹنا شروع ہوا۔ خاصی دیر تک کہیں جا کر ٹریفک کا نظام بحال ہو سکا۔

  11. نواز شریف کا قافلہ لاہور کے قریب

    نواز شریف مریدکے میں مختصر خطاب کرنے کے بعد لاہور کی سمت روانہ ہو گئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق انھوں نے مریدکے میں تقریر کرتے ہوئے بنیادی طور پر وہی باتیں دہرائیں کہ چند لوگ 20 کروڑ کی آبادی کے پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اصل مالک پاکستان کے عوام ہیں۔

  12. قافلہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا

    نواز شریف کا قافلے نے کاموکی سے نکالنے کے بعد اپنی رفتار بڑھا لی ہے اور اب سے کچھ دیر قبل قافلہ مریدکے کی حدود میں داخل ہونے کو تھا۔

  13. سیالکوٹ سے کارکنان لاہور پہنچ رہے ہیں

    ہمارے نامہ نگار کے مطابق کہ گجرانوالہ سے نکلنے کے بعد سیالکوٹ کے علاقے سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے آ کر مرکزی ریلی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  14. نواز شریف کا قافلہ کاموکی پار کر کے لاہور کی جانب گامزن

    نامہ نگار ذیشان ظفر نے بتایا کہ نواز شریف کا قافلہ اب سے کچھ دیر قبل کاموکی کراس کر کے لاہور کی جانب روانہ ہو گیا ہے اور گجرانوالہ سے روانگی کے بعد جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر لیگی کارکن سڑک کے دونوں جانب کھڑے ہو کر نواز شریف کا استعقبال کر رہے ہیں۔

  15. گھوڑوں کا رقص اور پارٹی کے ترانے

    نامہ نگار ذیشان ظفر نے گجرانوالہ سے بتایا کہ شہر سے باہر نکلتے ہی ایک ٹول پلازہ ہے جہاں نواز شریف کا قافلہ متوقع ہے اور اس مقام پر بڑی تعداد میں لیگی کارکن جمع ہیں۔ یہاں گھوڑوں کا رقص کروایا جا رہا ہے اور پارٹی کے ترانے بجائے جا رہے ہیں۔

  16. ’لاہور سے پہلے ایک اور جگہ خطاب کریں گے‘

    ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا میاں نواز شریف لاہور میں ریلی کے آخری خطاب سے قبل ایک اور مقام پر عوام سے خطاب کریں گے۔