بریکنگ, پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
اس کامیابی کے بعد پاکستان کے پانچ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پاکستان کا اگلا میچ ایجبیسٹن میں 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے لیے اب اس ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلے تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔
پاکستان نے اپنے پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دی ہے۔ پاکستان کے 309 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ صرف 259 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسی نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور وہاب ریاض نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔









