ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, وارنر مین آف دی میچ, ڈیوڈ وارنر نے 107 رنز سکور کیے

    وارنر

    ،تصویر کا ذریعہSaeed KHAN / AFP

  2. مچل سٹارک نے اپنے نویں اوور میں دو وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

  3. بریکنگ, پاکستان آل آؤٹ، آسٹریلیا کی 41 رنز سے جیت

  4. پاکستان کو جیت کے لیے 43 رنز کی ضرورت، ایک وکٹ باقی

  5. بریکنگ, محمد عامر بولڈ، مچل سٹارک نے ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا

  6. پاکستان کو جیت کے لیے 34 گیندوں پر چوالیس رنز کی ضرورت، محمد عامر کریز پر

  7. وہاب ریاض نے ورلڈ کپ میں نویں نمبر پر سب سے بڑی اننگز کھیلی, وہاب ریاض 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    وہاب ریاض ورلڈ کپ میں نویں نمبر پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ اس سے قبل عبد القادر نے 1983 میں نیوزی لینڈ کے خلاف نویں نمبر پر سب سے بڑی اننگز 41 رنز کی کھیلی تھی۔

  8. بریکنگ, وہاب ریاض 45 رنز بنا کر آؤٹ, انھوں نے 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے

  9. فنچ نے ریویو لے لیا

  10. پاکستان کو جیت کے لیے 36 گیندوں پر 45 رنز درکار

  11. وہاب کا ایک اور چھکا

    وہاب ریاض نے میچ دلچسپ بنا دیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 50 گیندوں پر 56 رنز کی ضرورت۔

  12. سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی ففٹی پارٹنرشپ, پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم پارٹنرشپ

  13. وہاب ریاض کی عمدہ بیٹنگ

    وہاب ریاض نے 25 گیندوں پر تیس رنز بنا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 55 گیندوں پر 65 رنز کی ضرورت ہے۔

  14. وہاب ریاض کا چھکا

    وہاب ریاض نے فاسٹ بولر کولٹر نائل کو خوبصورت چھکا لگایا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 65 گیندوں پر 79 رنز کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض اور سرفراز احمد کریز پر موجود ہیں۔

    وہاب ریاض

    ،تصویر کا ذریعہSaeed KHAN / AFP

  15. سرفراز احمد آخری امید, پاکستان: 37 اوروں میں 214/7

    کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 79 گیندوں پر 94 رنز درکار ہیں۔۔ وہاب ریاض 8 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    سرفراز احمد

    ،تصویر کا ذریعہDavid Davies/PA Wire.

  16. بریکنگ, حسن علی آؤٹ، پاکستان کے 200 رنز مکمل

    حسن علی 15 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہSaeed KHAN / AFP

  17. حسن علی کا تیسرا چھکا

    حسن علی نے میکسویل کو ایک اور چھکا لگا دیا۔۔ حسن علی 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنزبنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے 33 اوروں میں چھ وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنائے ہیں۔

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. حسن علی کے چھکے

    حسن علی نے فاسٹ بولر رچررڈسن کے ایک اورو میں لگا تار دو چھکے لگائے ہیں۔ پاکستان نے 32 اوروں میں 182 رنز بنائے ہیں۔