گوادر میں صحت کی دگرگوں صورتحال
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کی ریلی
تحریکِ انصاف کی جانب سے دو نومبر کو دارالحکومت میں دھرنے سے قبل اس کی اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ جمعے کو راولپنڈی میں احتجاج کر رہی ہے جسے اس دھرنے کی ریہرسل قرار دیا جا رہا ہے۔
لائیو کوریج
رضا ہمدانی and ذیشان ظفر
مشرف کی ڈکٹیٹر شپ بہتر تھی: عمران
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انھیں بلاجواز گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار سے تحریری یقینی دہانی بھی کروائی کہ وہ عدالت کے گذشتہ روز کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے جس پر پی ٹی آئی نے یقین دہانی کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی سی او راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو شیخ رشید کی ریلی میں شریک ہونے سے روکیں۔
جلسہ کی تیاریاں جاری
راولپنڈی کی بندش, شہر کی سڑکوں پر کنٹینروں کی رکاوٹیں