آسکرز: ’دا شیپ آف واٹر‘ کے لیے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کی 90 ویں تقریب منعقد ہوئی جس میں ’دا شیپ آف واٹر‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ گیری اولڈ مین بہترین اداکار اور فرانسیس میکڈورمینڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

لائیو کوریج

رضا ہمدانی

  1. 90ویں آسکرز ایوارڈ کی تقریب اختتام پذیر ہو گئی

    بی بی سی اردو کی 90ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ان ایوارڈز میں دی شیپ آف واٹرنے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ اور بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے۔

  2. بریکنگ, بہترین فلم, اس سال بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ’دی شیپ آف واٹر‘ کو ملا۔

    اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں یہ تھیں۔

    • کال می بائی یور نیم
    • ڈرکسٹ آور
    • ڈنکریک
    • گیٹ آؤٹ
    • لیڈی برڈ
    • فینٹم تھریڈ
    • دی پوسٹ
    • تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری
    Oscar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  3. بریکنگ, بہترین اداکارہ, بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ کو فلم 'تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری` کے لیے دیا گیا۔

    فرانسیس کو اس کرادار کے لیے اس سے قبل بافٹا اور گولڈن گلوب میں بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    اس زمرے میں دیگر نامزدگیاں اس طرح رہیں

    سیلی ہاکنز – دا شیپ آف واٹر

    مارگیٹ روبی – آئی ٹونیا

    سارسی رونان – لیڈی برڈ

    میرل سٹریپ – دا پوسٹ

    Oscar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  4. بریکنگ, بہترین اداکار, بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم 'ڈارکسٹ آور‘ میں اداکاری کے لیے گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے۔

    ایوارڈ جین فونڈا اور ہیلن میرن نے پیش کیا۔

    اس زمرے میں دوسری نامزدگیاں اس طرح ہیں۔

    ٹیموتھی شلیمیٹ – کال می بائی یور نیم

    ڈینیئل ڈے لیوس – فینٹم تھریڈ

    ڈینیئل کلویا – گیٹ آؤٹ

    ڈینزل واشنگٹن – رومن جے اسرائیل، ای ایس کیو

    آسکر

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  5. بریکنگ, بہترین ہدایتکار

    بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ گولرمو ڈیل ٹورو کو ان کی فلم 'شیپ آف واٹر‘ کے لیے دیا گيا ہے۔

    اس زمرے میں دوسری نامزدگیاں اس طرح ہیں۔

    کرسٹوفر نولان، فلم ڈنکرک

    جارڈن پیلے، فلم گیٹ آؤٹ

    گریٹا گریوگ، فلم لیڈی برڈ

    پال تھامس اینڈرسن فلم فینٹم تھریڈ

    Oscar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  6. بہترین سینیمیٹوگرافی

    Oscar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اس زمرے میں راجر ڈیکنز کی فلم بلیڈ رنرر2049 فاتح قرار پائی

    یہ فلم 14 مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہے لیکن اسے یہ پہلا ایوارڈ ملا۔ سینڈرا بولک نے یہ ایوراڈ پیش کیا۔

    دوسری نامزدگیاں

    برونو ڈیل بونل - ڈارکیسٹ آور

    ہوئتے وان ہوئتما - ڈن کرک

  7. بہترین سکرین پلے

    فلم ’گیٹ آؤٹ‘ کے لیے جارڈن پیل کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا

    انھوں نے کہا یہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ میں اسے ناممکن سمجھ کر 20 بار لکھنا روک دیا تھا۔

    اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں یہ تھیں۔

    دا بگ سک – ایمیلی وی گورڈن اور کمیل ننجیانی

    لیڈی برڈ- گیرٹا گروگ

    دا شیپ آف واٹر- گلرمو ڈیل ٹورو اور ونیسا ٹیلر

    تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری- مارٹن مکڈونا

    Oscar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  8. بہترین ماخوذ سکرین پلے

    اس زمرے میں 'کال می بائی یور نیم` کو فاتح قرار دیا گیا۔ اس فلم کی سکرین پلے جیمز آئیوری نے لکھا تھا

    اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں یہ تھیں۔

    دا ڈیزاسٹر- سکاٹ نسٹاڈٹر اور مائیکل ایچ ویبر کے سکرین پلے

    لوگان – سکاٹ فرینک، جیمز مین گولڈ اور مائیکل گرین کے سکرین پلے جبکہ یہ کہانی جیمز مین گولڈ کی تھی

    مالیز گیم- فلم کے لیے سکرین پلے ایرون سورکن نے لکھا

    مڈ باؤنڈ – ورجل ولیئمز اور ڈی ریس نے سکرین پلے لکھے

    Oscar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بہترین مختصر لائیو ایکشن

    اس زمرے میں دا سائلنٹ چائلڈ کو فاتح قرار دیا گيا ہے

    دیگر نامزدگیاں یہ تھیں

    ڈی کلب الیمنٹری

    دا الیون او کلاک

    مائی نیفیو ایمٹ

    واٹو ووٹے/آل آف اس

    Oscar award

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  10. بہترین مختصر ڈاکیومنٹری

    اس زمرے میں فرینک سٹیفل کی مختصر ڈاکیومنٹری 'ہیون از اے ٹریفک جام آن دا 405' کو فاتح قرار دیا گيا ہے۔

    دوسری نامزدگیاں یہ تھیں۔

    ٭ ایڈتھ + ایڈی

    ٭ ہیروئن (ای)

    ٭ نائف سکلز

  11. بہترین فلم ایڈیٹنگ

    یہ ایوارڈ لی سمتھ کو ملا ہے فلم ڈنکرک کے لیے۔ یہ ڈنکرک کا تیسرا ایوارڈ ہے۔

    دیگر نامزدگیاں:

    • بے بی ڈرائیور
    • آئی، ٹونیا
    • دا شیپ آف واٹر
    • تھری بل بورڈز
  12. بریکنگ, بہترین ویژوئل ایفیکٹ

    یہ ایوارڈ ملا ہے جان نیلسن، جرڈ نیفزر، پال لیمبارٹ اور رچرڈ ہوور کو فلم بلیڈ رنر 2049 کے لیے۔

    دیگر نامزدگیا:

    • گارڈیئن آف دی گیلیکسی وولیم 2
    • کونگ: سکل آئی لینڈ
    • سٹار وارز: دی لاسٹ جیڈائی
    • وار آف دی پلینٹ آف دی ایپس
    oscars

    ،تصویر کا ذریعہSony Pictures

  13. oscars

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. oscars

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. بریکنگ, بہترین اینیمیٹڈ فیچر

    یہ ایوارڈ ’کوکو‘ کو ملا ہے۔

    دیگر نامزدگیاں:

    • دا بے بی باس
    • دا بریڈ ونر
    • فرڈیننڈ
    • لونگ ونسٹ
    oscars

    ،تصویر کا ذریعہreuter

  16. oscars

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. بریکنگ, بہترین معاون اداکارہ

    یہ ایوارڈ ایلیسن جینی کو فلم ’آئی، ٹونیا‘ کے لیے ملا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے ایلیسن فیورٹ تھیں۔ ایلیسن سیریز دا ویسٹ ونگ میں سی جے کے کردار کے لیے بہت مشہور ہیں۔

    دیگر نامزدگیاں:

    • مڈباؤنڈ کے لیے میری جے بلج
    • فینٹم تھریڈ کے لیے لوری مینول
    • دا شیپ آف واٹر کے لیے اوکٹیویا سپینسر
    oscars

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. بریکنگ, بہترین غیر ملکی زبان میں فلم

    یہ ایوارڈ چلی کی فلم اے فنٹاسٹک وومن کو ملا ہے۔

    اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں:

    • لبنان سے دا انسلٹ
    • روس سے لّو لیس
    • ہنگری سے آن بوڈی اینڈ سول
    • سویڈن سے دا سکائر
    oscars

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  19. بریکنگ, بہترین پروڈکشن ڈیزائن ایوارڈ

    فلم شیپ آف واٹر کے لتے پال ڈینہم، سیٹ ڈیکوریشن کے لیے شین اور جیف کو۔

    oscars

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام