امریکہ کے بعد پاکستان کو انڈیا سے بھی شکست، ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے امکانات اگر مگر پر منحصر
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو انڈیا نے شکست دے دی ہے۔ انڈیا کے 119 رنز کے تعاقب میں پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکا۔
خلاصہ
- نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو انڈیا نے شکست دے دی ہے۔
- انڈیا کے 119 رنز کے تعاقب میں پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکا ہے۔
لائیو کوریج
پیشکش: منزہ انوار، اعظم خان
روہت شرما: ’ہم 140 بنانا چاہتے تھے لیکن بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی، پہلے 10 اوورز کے اختتام پر ہم ایک اچھی پوزیشن پر تھے لیکن آخر میں ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے اور ہر رن اہم تھا۔
’ہم 140 بنانا چاہتے تھے لیکن بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ یہ اس سے پہلے آئر لینڈ والے میچ سے بہتر وکٹ تھی۔‘
بابر اعظم: ’آخری دس اوورز میں دباؤ ہم پر آ گیا اور ہم نے تین وکٹیں گنوا دیں‘
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں انھوں نے 10 اوورز کے بعد اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ہم پہلے دس اوورز میں رن ریٹ کے اعتبار سے ٹھیک تھے لیکن دو وکٹیں گرنے کے باعث ہم نے آخر میں بہت زیادہ رنز چھوڑ دیے۔
ہماری حکمتِ عملی بہت سادہ تھی، آرام سے کھیلیں گے اور سٹرائک روٹیٹ کریں گے اور پانچ سے چھ رنز بنائیں گے لیکن اس دوران ہم نے بہت زیادہ ایسی گیندیں کھیلیں جن پر ہم نے کوئی رن نہیں بنایا اور پھر دباؤ ہم پر آ گیا اور ہم نے تین وکٹیں گنوا دیں۔
بریکنگ, انڈیا نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز درکار تھے تاہم پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز بنا سکا۔
یہ نیو یارک کی ایک ایسی پچ پر کھیلا گیا میچ تھا جہاں بلے بازوں کے لیے سکور کرنا بہت مشکل تھا۔ ایسے میں پاکستانی بیٹرز شاید صحیح موقع پر جارحانہ انداز اپنانے میں ناکام رہے اور یوں صرف چھ رنز سے شکست کھا بیٹھے۔
آخری اوور میں پاکستان کو 18 رنز درکار!
پاکستان کو آخری اوور میں 18 رنز درکار ہیں اور پہلی گیند پر عماد وسیم آؤٹ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے 100 رنز مکمل!
تاہم جسپریت بمرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کو رنز بنانے میں دشواری ہو رہی ہے۔
پاکستان کو دو اوورز میں 21 رنز درکار!
پاکستان کے لیے رنز بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور اسے دو اوورز میں 21 رنز درکاری ہیں۔
کریز پر افتخار احمد اور عماد وسیم موجود ہیں۔
شاداب خان چار رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آؤٹ, پاکستان کو 18 گیندوں پر 30 رنز درکار ہیں۔
پاکستانی بیٹنگ اس وقت مشکل میں ہے اور اسے گذشتہ تین اوورز میں زیادہ رنز بنائے بغیر دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب بھی اسے جیت کے لیے 30 رنز درکار ہیں۔
اس وقت بیٹرز کے لیے بیٹنگ خاصی مشکل ہو چکی ہے اس لیے یہ 30 رنز بھی پہاڑ جیسے معلوم ہوتے ہیں۔
اس وقت کریز پر افتخار احمد اور عماد وسیم موجود ہیں۔
رضوان کو بمرا نے بولڈ کر دیا!, پاکستان کو جیت کے لیے 30 گیندوں پر 37 رنز درکار!
انڈیا کے بہترین بولر جسپریت بمرا نے بولنگ میں واپسی پر آتے ہی محمد رضوان کو بولڈ کر دیا ہے۔
ارشدیپ کے اوور میں سات رنز بنے، پاکستان کو جیت کے لیے 40 رنز درکار!
فخر زمان کو ہارڈک پانڈیا نے آؤٹ کر دیا، پنت کا عمدہ کیچ!, پاکستان کو جیت کے لیے 42 گیندوں پر 47 رنز درکار
ہارڈک پانڈیا نے ایک انتہائی اہم موقع پر جارحانہ بیٹنگ کرنے والے فخر زمان کی وکٹ لے لی ہے اور اب دباؤ پاکستانی بیٹنگ پر آ گیا ہے۔
ہارڈک پانڈیا کے اوور میں صرف ایک رن بنا ہے اور اب پاکستان کو جیت کے لیے 47 رنز درکار ہیں۔
ارشدیپ کی پہلی ہی گیند پر عثمان خان آؤٹ!, پاکستان کا سکور: 11 اوورز کے اختتام پر 66/2
نصف اننگز کے اختتام پر پاکستان کو عثمان خان کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جو ارشدیپ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
تاہم ان کی جگہ آنے والے فخر زمان نے آتے ہیں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایک چھکا مارا ہے۔
بریکنگ, دس اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 57/1
دس اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 57 ہو گیا ہے اور اس کا ابھی صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
محمد رضوان اور عثمان خان دونوں ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پاکستان کی درکار رن ریٹ کے قریب رکھے ہوئے ہیں۔
انڈیا کے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 50 رنز مکمل, پاکستان کا سکور: نو اوورز کے اختتام پر 51/1
انڈیا کے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 50 رنز بنا لیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
اس وقت کریز پر محمد رضوان اور عثمان خان موجود ہیں۔
پاور پلے میں پاکستان کا محتاط آغاز، لیکن بابر اعظم آؤٹ ہو گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کو انڈیا کے خلاف جیت کے لیے 85 رنز درکار ہیں اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
پاور پلے میں پاکستان کے اوپنرز نے محتاط بیٹنگ کی اور ابتدا میں پاکستان کو زیادہ نقصان نہیں اٹھانے پڑے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز
پاکستان نے انڈیا کے 119 رنز کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا ہے۔ انڈیا کی طرفسے پہلا اوور ارشدیپ کروا رہی ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کو انڈیا کے خلاف جیت کے لیے 120 رنز درکار
انڈیا کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو اب جیت کے لیے 20 اوورز میں 120 رنز درکار ہوں گے۔
انڈیا کے نو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
پاکستان کے حارث رؤف کے اوور میں انڈیا کو دہرا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا جن کا کیچ افتخار احمد نے باؤنڈری کے قریب پکڑا جبکہ جسپریت بمرا تھے جن کا کیچ عماد ویسم نے پکڑا۔
انڈیا کے 100 رنز مکمل!
انڈیا کی ٹیم نے 16ویں اوور کے اختتام پر 100 رنز مکمل کر لیے ہیں اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستانی بولرز کی میچ میں واپسی، انڈیا کے سات آؤٹ ہو گئے, انڈیا کا سکور: 15 اوورز کے اختتام پر 97/7

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی بولرز نے میچ میں واپسی کی ہے اور انڈیا کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
پہلے نسیم شاہ نے شوم دوبے کو آؤٹ کیا اس کے بعد محمد عامر نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں اور رشب پنت اور رویندرا جڈیجا کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔
