ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو61 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کے علاوہ اوپنرز، مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر بلے باز ناکام رہے۔ پاکستان کے سات بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
عثمان خان نے 34 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان صفر، صائم ایوب چھ، سلمان آغا چار، بابر اعظم پانچ، شاداب خان 14، محمد نواز چار، فہیم اشرف 10، ابرار احمد صفر اور عثمان طارق بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
انڈیا کی جانب سے تمام بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اکشر پٹیل نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
جسپریت بمراہ نے دو اوورز میں 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ورون چکرورتی نے تین اوورز میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔











