
نیویارک کی برف میں بنائے گئے ’سنو مین‘ کی تصویر اقبال عزیز نے بھیجی ہے۔

عمیر شاہ نے سورج غروب ہونے کے منظر کی یہ تصویر کیڈٹ کالج مستنگ سے بھیجی ہے۔

شبیر رکسانی، بلوچستان: ’آوارن کے علاقے تیرتاجے بوائز ہائی سکول میں ’عالمی کلچرل ڈے‘ کی مناسبت سے بلوچی کلچرل ڈے منایا گیا جس میں بچے، بڑے اور بوڑھے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مختلف بلوچی برتن، ملبوسات اور دیگر سامان کی نمائش کے علاوہ بلوچی ڈھول اور رقص کا مظاہرہ کیا گیا جس کا ایک مخصوص انداز تھا۔

محمد ندیم زبیری، راولپنڈی: ’پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عید میلاد النبی کے موقع پر لنگر تقسیم کیا جا رہا ہے۔‘

مرزا محمد علی، لاہور: ’ لاہور میں عید میلاد النبی کے موقع پر بچے مختلف مقامات کے ماڈل بناتے ہیں‘۔

لاہور میں عید میلاد انبی کے موقع کی تصویر بھی مرزا محمد علی نے بھیجی ہے۔

نعمان جاوید، ملیشیا:’ میں نے اور میرے ایک انڈین دوست نے ملیشیا میں اپنی یونیورسٹی کے سالانہ ایونٹ کے موقع پر دیورا پر یہ پینٹنگ بنائی تاکہ ہم دنیا کو بتا سکیں کہ ہم بھائی ہیں۔‘

اعجاز خان :’یہ تصویر محمند ایجنسی کے ایک سکول کی ہے۔ حکومت اتنے زیادہ فنڈ استعمال کر رہی ہے لیکن صورتحال آپ کے سامنے ہے۔‘

محمد عبداللہ:’ میں نے اس خوبصورت منظر کی تصویر پٹریاٹا (مری) میں چیئر لفٹ سے لی تھی۔‘

مری میں ہونے والی برف باری کے بعد کے منظر کی یہ تصویر عمیر سعید نے بھیجی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصاویر شائع ہوں تو آپ ہمیں آپ کی آواز کے صفحہ پر دیئے گئے کلِک لنک کے ذریعے تصاویر بھیج سکتے ہیں۔
برائے مہربانی اپنا نام، جگہ، ای میل ایڈریس اور اپنی ویڈیو یا تصویر سے متعلق معلومات بھیجنا نہ بھولیے۔