
سعید بھایو: ’سکھر میں صبح کا ایک منظر اور پس منظر میں آپ ’لینس ڈاؤن برج‘ بھی دیکھ سکتے ہیں جو انیسویں صدی میں برطانوی راج میں تعمیر کیا گیا تھا اور سکھر کو روہڑی سے ملاتا ہے۔‘

عبدالباسط: ’میرا کزن وجیہ محمد قمر اپنے کالج گروپ کے ساتھ راول ڈیم گیا تھا۔ غروب آفتاب کا یہ خوبصورت منظر اس نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔‘

محمد نعیم: ’لوئر دیر میں دریائے سوات کا خوبصورت منظر۔‘

محمد بابر: ’لاہور قلعے سے غروب آفتاب کا ایک منظر‘۔

محمد اجمل:’کراچی میں کلفٹن میں غروب آفتاب کا یہ منظر مجھے بہت دلکش لگا۔‘

غروب آفتاب کے یہ تصویر امریکہ کی ریاست اریزونا کے شہر فیونکس سے عبداللہ نے بھیجی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصاویر شائع ہوں تو آپ ہمیں آپ کی آواز کے صفحہ پر دیئے گئے کلِک لنک کے ذریعے تصاویر بھیج سکتے ہیں۔
برائے مہربانی اپنا نام، جگہ، ای میل ایڈریس اور اپنی ویڈیو یا تصویر سے متعلق معلومات بھیجنا نہ بھولیئے۔