دلی: کھیل گاؤں میں رہائش کی تصاویر

دلی: کھیل گاؤں میں رہائش کی تصاویر

بھارت میں تین اکتوبر سے منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کی کھیلوں کے حوالے سے منتظمین پر سکیورٹی اور سہولیات کے بارے میں دباؤ بڑھ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں تین اکتوبر سے منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کی کھیلوں کے حوالے سے منتظمین پر سکیورٹی اور سہولیات کے بارے میں دباؤ بڑھ رہا ہے۔
کھیل گاؤں کا آج یعنی جمعرات کو افتتاح ہو رہا ہے۔ کھیل گاؤں کے حوالے سے صفائی اور سکیورٹی کے بارے میں مختلف ممالک کو تحفظات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکھیل گاؤں کا آج یعنی جمعرات کو افتتاح ہو رہا ہے۔ کھیل گاؤں کے حوالے سے صفائی اور سکیورٹی کے بارے میں مختلف ممالک کو تحفظات ہیں۔
تاہم بھارتی حکومت کا اصرار ہے کہ کھیل میں عالمی معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنتاہم بھارتی حکومت کا اصرار ہے کہ کھیل میں عالمی معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں کھیلوں کے انعقاد اور خدشات کے حوالے سے بحث ہو گی۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں کھیلوں کے انعقاد اور خدشات کے حوالے سے بحث ہو گی۔
بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کھیل کے منتظمین نے سینکڑوں کارکن مزید کام پر لگائے ہیں تاکہ سہولیات میں جو کمی بیشی ہے ان کو پورا کیا جا سکے لیکن اس کے باوجود بہت کام کرنا باقی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کھیل کے منتظمین نے سینکڑوں کارکن مزید کام پر لگائے ہیں تاکہ سہولیات میں جو کمی بیشی ہے ان کو پورا کیا جا سکے لیکن اس کے باوجود بہت کام کرنا باقی ہے۔
کھیل گاؤں جہاں سات ہزار کھلاڑی رہائش پذیر ہوں گے ابھی بھی نامکمل ہے۔
،تصویر کا کیپشنکھیل گاؤں جہاں سات ہزار کھلاڑی رہائش پذیر ہوں گے ابھی بھی نامکمل ہے۔
کھیل گاؤں کے بارے میں شکایات ہیں کہ بارش کا پانی اندر آ گیا ہے، غسل خانے خراب ہیں اور آوارہ کتے چند بستروں پر سوئے پائے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکھیل گاؤں کے بارے میں شکایات ہیں کہ بارش کا پانی اندر آ گیا ہے، غسل خانے خراب ہیں اور آوارہ کتے چند بستروں پر سوئے پائے گئے ہیں۔
کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تاخیر سے پہنچیں گے۔
،تصویر کا کیپشنکینیڈا اور سکاٹ لینڈ کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تاخیر سے پہنچیں گے۔
کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سکیورٹی اور کھلاڑیوں کی سہولیات کے حوالے سے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔
،تصویر کا کیپشنکینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سکیورٹی اور کھلاڑیوں کی سہولیات کے حوالے سے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔
نیوزی لینڈ اولمپک کمیٹی کے صدر مائیک سٹینلے نے کہا ہے کہ رہائشی سہولیات اور دیگر خدشات کے باعث نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اب دہلی اٹھائیس ستمبر کو پہنچے گے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ اولمپک کمیٹی کے صدر مائیک سٹینلے نے کہا ہے کہ رہائشی سہولیات اور دیگر خدشات کے باعث نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اب دہلی اٹھائیس ستمبر کو پہنچے گے۔
آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے بارے میں بات چیت نہیں ہوئی ہے لیکن موجودہ پالیسی جس کے تحت یہ بات کھلاڑیوں پر چھوڑ دی گئی ہے کہ کھیلوں میں وہ حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں تبدیل ہو سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے بارے میں بات چیت نہیں ہوئی ہے لیکن موجودہ پالیسی جس کے تحت یہ بات کھلاڑیوں پر چھوڑ دی گئی ہے کہ کھیلوں میں وہ حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں تبدیل ہو سکتی ہے۔
برطانیہ کے دولت مشترکہ کھیلوں کے سربراہ سر اینڈریو فوسٹر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کا انعقاد خطرے میں ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے دولت مشترکہ کھیلوں کے سربراہ سر اینڈریو فوسٹر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کا انعقاد خطرے میں ہے۔
ہمیں کافی تشویش ہے اور ہم پیش رفت کی نگرانی روزانہ کر رہے ہیں: برطانیہ
،تصویر کا کیپشنہمیں کافی تشویش ہے اور ہم پیش رفت کی نگرانی روزانہ کر رہے ہیں: برطانیہ
سکیورٹی کے خدشات اس وقت زیادہ ہوئے جب چند روز قبل دہلی میں دو سیاح فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی کے خدشات اس وقت زیادہ ہوئے جب چند روز قبل دہلی میں دو سیاح فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔