کشمیر میں ہلاکتوں پر طلبا کا احتجاج

کشمیر میں ہلاکتوں پر طلبا کا احتجاج

سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف آج دارالحکومت سرینگر میں طلبا اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشنطلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انڈین سکیورٹی فورسز پر پتھر پھینکے۔ احتجاج کرنے والوں میں بڑی تعداد میں طالبات بھی شامل تھیں۔
سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشنکشمیر میں حال ہی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں چار عام شہری بھی تھے۔
سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشنشوپیاں میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ ہیں۔ حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی تھی، انٹرنیٹ معطل کر دیا تھا، اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔
سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشنشوپیاں میں تعلیمی ادارے اب بھی بند ہیں، تاہم دیگر علاقوں میں آج سے انہیں دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشناحتجاج کے دوران کشمیری طلبا، انڈین سکیورٹی فورسز کے سامنے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے۔۔
سرینگر میں طلبا کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہTAUSEEF MUSTAFA

،تصویر کا کیپشنکشمیر کے دوسرے حصوں سے بھی طالب علموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔