انڈین پنجاب سے نقل مکانی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے بعد انڈین پنجاب کے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی شروع۔

انڈیا سکیورٹی فورسز

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنانڈیا نے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے زیرِ انتظام علاقے میں مبینہ شدت پسندوں کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیکس‘ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ سرحد پار فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیکس کا رنگ دینا حقیقت کو مسخ کرنے کے برابر ہے۔
انڈین پنجاب نقل مکانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سرحد کے قریب واقع آبادیوں سے لوگوں کے انخلا کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
انڈین پنجاب نقل مکانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کی وجہ سے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سرحدی علاقوں میں فوجی نقل و حمل کی وجہ سے آبادیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
انڈین پنجاب نقل مکانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجموں خطے کے بعض سرحدی ضلعوں میں انتظامیہ کو متحرک کیا گیا ہے اور ورکنگ باونڈری کے قریبی علاقوں سے شہریوں کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔
انڈین پنجاب نقل مکانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلائن آف کنٹرول پر پاکستان کے زیرِ انتظام علاقے میں' انڈین فائرنگ' جسے انڈیا نے'سرجیکل سٹرائک' قرار دیا ہے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس پہلے ہی بلایا جا چکا ہے۔
انڈین پنجاب نقل مکانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ریاستی 'ظلم' پر بحث کے لیے منگل کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
انڈین پنجاب نقل مکانی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالہ کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ طلب کر کے 'لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ' اور اس کے نتیجے میں دو فوجیوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔