انوشکا سب سے خوبصورت، شاہ رخ سب سے امیر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 26 جنوری 2013 ,‭ 13:18 GMT 18:18 PST

انوشکا بالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ منتخب

انوشکا شرما

ایک معروف فیشن میگزن کے ایک سروے میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو سب سے خوبصورت اداکارہ منتخب کیا گیا ہے۔ اس سروے میں میگزین پڑھنے والوں نے ووٹ ڈالے اور سب سے زیادہ ووٹ انوشکا شرما کو ملے۔

انوشکا نے اس نتیجے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انھوں نے ایسے کسی مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔‘

بہر حال اس کے ساتھ انھوں نے یہ اعتراف کیا کہ ان کے مطابق انڈسٹری میں سب سے خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور اور قطرینہ کیف ہیں۔

شادی تو خاموشی سے ہی کروں گا، جان ابراہم

جان ابراہم

جان ابراہم ریس ٹو میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

اپنی خاموش طبیعت کے لیے معروف اداکار جان ابراہم نے بی بی سی کے ساتھ ایک خاص بات چیت میں کہا کہ جب وہ شادی کریں گے تو اس کا اعلان کرنا پسند نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ خاموشی کے ساتھ ہی شادی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ: ’جب میں شادی کروں گا تو مجھے بہت خوشی ہوگی اور میں اپنے اس فیصلے کا احترام کروں گا، لیکن اس کا اعلان نہیں کروں گا، اور اگر کوئی پوچھے گا تو چھپاؤں گا بھی نہیں، بتا دوں گا۔‘

واضح رہے کہ جان ابراہم اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’ریس- ٹو‘ میں ایک اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

سری دیوی اور شرمیلا ٹیگور کو اعزازات

سری دیوی

سری دیوی نے پندرہ سال بعد فلموں میں واپسی کی ہے

بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ سری دیوی اور شرمیلا ٹیگور کو اس سال یوم جمہوریہ کے موقعے پر پدم شری اور پدم بھوشن اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور کھلاڑی راہول کو پدم بھوشن کے لیے منتخب کیا گیا۔

سری دیوی نے ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’میرے چاہنے والوں نے مجھ پر لگاتار بھروسہ کیا ہے اور میرا ساتھ دیا ہے۔ میں تہہ دل سے ان کی شکر گذار ہوں۔‘

سری دیوں کو ’نگینہ‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’چالباز‘ اور ’چاندنی‘ جیسی فلموں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ گذشتہ سال وہ فلموں سے پندرہ سال دور رہنے کے بعد فلم ’انگلش ونگلش‘ کے ساتھ دوبارہ انڈسٹری میں واپس آئیں تھی۔

سری دیوی کے علاوہ فلم شعلے کے ہدایت کار رمیش سپی کو بھی پدم شری سے نوازا گیا ہے۔

شاہ رخ سلمان سے زیادہ کماتے ہیں

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی تازہ فلم جب تک ہے جاں ہے

بالی وڈ کے سپرسٹار کہے جانے والے شاہ رخ خان نے اکتوبر دوہزار گیارہ سے ستمبر دوہزار بارہ کے درمیان دو سو دو کروڑ روپے کمائے۔ ان کو فوربس میگزن نے بالی وڈ کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیا ہے۔

اس فہرست میں سو لوگوں کا ذکر ہے اور سلمان خان اس میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اکشے کمار، امیتابھ بچن، کرینہ کپور اور قطرینہ کیف بھی ان سو امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>