
جان لوگن تین مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہو چکے ہیں
تین مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہونے والے کہانی نویس جان لوگن نے کہا ہے کہ نئی فلم سکائی فال میں اُن کے کام سے اِس فلم کو اگلے آسکر ایوارڈز میں کامیابی ملنے میں مدد ملے گی۔
سکائی فال بانڈ سیریز کی نئی فلم ہے۔ اِس سیریز کی اننچاس فلموں میں سے صرف دو کو اکیڈمی ایوارڈز ملے سکے ہیں لیکن یہ ایوارڈز بھی تکنیکی شعبوں میں ملے تھے۔
تو کیا سکائی فال کو اصل آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ جان لوگن اِس سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہیں۔ ’میرے خیال میں ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے اور یہی ہمارا مقصد تھا۔‘
جان لوگن اِس سے پہلے گلیڈیٹر، دی ایواٹار اور ہوگو جیسی فلموں کے سکرپٹ بھی لکھ چکے ہیں۔ اِن فلموں میں اپنے کام کی وجہ سے وہ آسکر کے لیے نامزد بھی ہو چکے ہیں۔
سکائی فال پہلے ہی برطانیہ کے باکس آفس کے ریکارڈ توڑ چکی ہے اور اپنے پہلے دس روز میں اِس فلم نے پانچ کروڑ پاونڈ کا کاروبار کیا ہے۔






























