بالی وڈ راؤنڈ اپ
ایشوریہ رائے کی شو بز میں دھیرے دھیرے واپسی اور کون کہتا ہے کہ امیتابھ بچن از دی بیسٹ۔
اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
ایشوریہ کی شو بز میں واپسی

ایشوریہ رائے نے اپنا وزن بھی کم کر لیا ہے
تقریباً دو برس سے فلمی دنیا اور اشتہاری دنیا سے دور رہنے اور اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ ایشوریہ رائے دھیرے دھیرے گلیمر کی دنیا میں واپس آرہی ہیں۔
اپنی بیٹی آردھیہ کی پیدائش کے کچھ مہینوں کے بعد وہ سب سے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں عوام کے سامنے نظر آئیں تھیں۔ کانز فلم فیسٹیول کے دوران ایشوریہ رائے پہلے کے مقابلے میں کافی بھاری بھرکم نظر آرہیں تھیں۔
جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف ماں بننے کا لطف اٹھارہی ہیں اور اپنے وزن اور فلموں میں واپسی کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں ہیں۔
لیکن حال ہی میں ایشوریہ رائے نے اپنے خاوند ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کیا ہے جس میں وہ پہلے جیسی دبلی پتلی دکھائی دے رہی ہیں۔
بالی وڈ پر نظر رکھنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایشوریہ تیزی سے اپنا وزن کم کررہی ہیں اور وہ جلد ہی فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردیں گی۔
موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی

آشا بھوسلے کا نو ستمبر کو اسی واں جنم دن ہے
حال ہی میں پاکستانی گلوکاروں پر مشتمل ایک موسیقی کے شو میں جج بننے پر آشا بھوسلے کو بال ٹھاکرے کی جماعت کی جانب سے کافی برا بھلا سننا پڑا۔
اس دوران ان پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ ایسا گلوکاری سے محبت کی بجائے پیسے سے پیار کی وجہ سے کر رہی ہیں۔
آشا بھونسلے جیسی باوقار اور ممتاز گلوکارہ کے لیے ایسی بات کہی جانا کسی کو بھی اچھا نہیں لگا لیکن آشا بھوسلے نے بال ٹھاکرے کے بیان پر غصہ کا اظہار کیے بغیر صرف اتنا کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔
میں سب سے بہتر کیسے

امیتابھ بچن کو اکثر بالی وڈ کا سب سے بہترین اداکار مانا جاتا ہے
امیتابھ بچن کو بھلے ہی پوری دنیا میں ان کے مداح اور خاص طور پر ان کے ہندوستانی مداح اس صدی کا سب سے بہترین اداکار مانتے ہوں لیکن امیتابھ ایسا نہیں مانتے ہیں، اور جب انہیں کوئی یہ بتاتا ہے کہ وہ سب سے بہتر اداکار ہیں تو وہ پوچھتے ہیں کیسے؟
حال ہی میں بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے ایک سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ امیتابھ بچن بالی وڈ کے اب تک کے سب سے بہترین ادکار ہیں۔ جب این ڈی وی ٹی نے یہ بات امیتابھ بچن کو بتائی تو انہوں نے کہا یہ بات کیسے کہی جاسکتی ہے کہ میں سب سے اچھا اداکار ہوں؟
ہیما مالنی کا گانا

ہیما مالنی ایک بہترین کلاسیکل رقاصہ اور گلوکارہ بھی ہیں
ہیما مالنی ایک بہترین ادکارہ ہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ایک بہترین کلاسکل رقاصہ بھی ہیں اور یہ بات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ لیکن کیا ان کے مداحوں کو معلوم ہے کہ وہ ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں؟
ہیما مالنی سے حال ہی میں ان کے ایک قریبی دوست جو کہ ایک نامور ٹی وی شو کے میزبان ہیں نے گانا گانے کی فرمائش کی تو ہیما مالنی پہلے تو تھوڑا شرمائیں لیکن ان کے دوست نے اسرار کرتے ہوئے کہا کہ ' ہیما تم بہت اچھا گاتی ہو تمہارے مداحوں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے'۔
اس پر ہیما مالنی نے حوصلہ کر کے بڑی مشکل سے ایک گانا گایا اور جب گایا تو بے حد خوبصورتی کے ساتھ۔۔۔






























