حرا خان: ’رومی کے کردار کے لیے انڈین فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور کے کردار سے متاثر تھی‘
حرا خان نے اپنے پہلے پراجیکٹ ’پھانس‘ کے بعد اے آر وائی کے میگا پراجیکٹ ’میرے ہم سفر‘ میں رومی کا کردار کیا جو بظاہر ایک بگڑی ہوئی تیز طرار لڑکی کا کردار تھا لیکن حرا نے اِس کردار کی حرکات اور ڈائیلاگز انتہائی اعتماد اور خوبصورتی کے ساتھ نبھائے اور اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔
اب وہ ڈرامہ ’وہ پاگل سی لڑکی‘ میں مرکزی کردار میں کام کر رہی ہیں۔

