حبا بخاری: ’چائے والے پٹھان سے پشتو لہجہ سیکھنے کی کوشش کی‘
بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں حبا بُخاری نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل 'میرے ہم نشین' سے اُنھیں زیادہ توقعات نہیں تھیں۔
'میرے ہم نشین' کے دلچسپ سکرپٹ کے ساتھ ساتھ اداکاروں کے علاقائی لہجے میں اپنے کرداروں کو نبھانے کی کوشش نے اسے دیگر ڈراموں سےمختلف اور انوکھا بنا دیا۔
ٹی وی کے ناظرین کے لیے یہ ایک انتہائی خوشگوار تبدیلی تھی۔ حبا بتاتی ہیں کہ انھوں نے ڈرائیور اور چائے والے پٹھان سے اُن کا پشتو لہجہ سیکھنے کی کوشش کی۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو میں۔