آسکرز 2021: ’نومیڈ لینڈ‘ بہترین فلم قرار، فرانسس میک ڈارمنڈ اور انتھونی ہاپکنز نے بہترین اداکاری کے لیے ایوارڈ جیت لیے

اتوار کو 93ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ جیت لیے ہیں۔ رواں سال ہونے والے آسکرز کو سب سے متنوع قرار دیا جا رہا ہے جس میں مختلف نسلوں کے افراد کو اپنی کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

آسکرز ایوراڈ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں سال کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث آسکرز کی تقریب کچھ مختلف رہی جسے دو الگ مقامات سے نشر کیا گیا اور تقریب کے بعد کوئی پارٹی بھی نہیں رکھی گئی۔ تاہم اسے سب سے متنوع اکیڈمی ایوارڈز قرار دیا جا رہا ہے جس میں مختلف نسلوں کے افراد کو اپنی کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
کلوئی زاؤ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنچین سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر کلوئی زاؤ کو ہالی وڈ میں شاید زیادہ لوگ نہیں جانتے تھے۔ مگر انھوں نے اپنی پیشکش نومیڈ لینڈ کے لیے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کے آسکر ایوارڈ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
کلوئی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکلوئی وہ پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں جنھوں نے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ 11 سال قبل پہلی خاتون کو بہترین ڈائریکٹر کا آسکر دیا گیا تھا۔ 39 سالہ کلوئی زاؤ کی زندگی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ چین میں پیدا ہوئیں، برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کی فلموں میں اکثر ایسے اداکار دیکھنے کو ملتے ہیں جنھیں فلموں میں کام کرنے کا زیادہ تجربہ نہیں۔
کلوئی زاؤ، میکڈرمینڈ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنصرف یہی نہیں بلکہ کلوئی کی فلم نومیڈ لینڈ کی بدولت فرانسس میک ڈارمنڈ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس طرح نومیڈ لینڈ نے تین آسکر جیتے۔
انتھونی ہاپکنز

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن83 سالہ سر انتھونی ہاپکنز کو دی فادر میں ڈمنشیا کے مریض کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن انھوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ وہ آسکر جیتنے والے سب سے معمر اداکار بن گئے ہیں۔
آسکر ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکوریا سے تعلق رکھنے والی یاجونگ یون کو فلم میناری کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تاہم جب ہالی وڈ اداکار بریڈ پِٹ نے ان کے نام کا اعلان کیا تو انھوں نے آسکر وصول کرنے کے بعد کہا کہ ’اکثر لوگ میرا نام غلط لیتے ہیں۔ لیکن آج میں سب کو معاف کرتی ہوں۔‘
ڈینیئل کلویا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفلم جوڈس اینڈ دی بلیک مسائیا کے لیے ڈینیئل کلویا کو بہترین اداکار کا آسکر ملا۔
سول

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمزاح اور جذبات سے بھرپور فلم سول کو بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوراڈ ملا ہے۔ سنہ 2020 میں محدود پیمانے پر ریلیز کے باوجود اس فلم کو سراہا گیا تھا۔
آسکر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپہلی بار بہترین اداکاروں کی صف میں ایک مسلمان اداکار رز احمد (بائیں) شامل تھے جنھیں ’ساؤنڈ آف میٹل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ بہترین اداکار کا ایوارڈ تو نہ جیت پائے لیکن اس فلم کو بہترین ساؤنڈ کا انعام ضرور ملا جس کا اعلان کرنے کے لیے انھیں ہی سٹیج پر مدعو کیا گیا تھا۔