آم کی 1400 گٹھلیوں سے بنا خوبصورت لباس
آسٹریلیا کی ایک نوجوان لڑکی کا ایک اچھوتا خیال جسے اس نے عملی جامہ پہنا کر ہی دم لیا۔
شمالی کوینزلینڈ کے علاقے میں اپنے خاندانی باغ میں ہر سال ہزاروں کلوگرام پھل کو ضائع ہوتے دیکھ کر جیس کولنز پریشان تو ہوتی تھیں، لیکن اب انہوں نے اس کا حل نکال لیا ہے۔
