دیپک پروانی: ’انڈین فلم انڈسٹری سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں‘
بالی وڈ میں منیش ملہوترا اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں میں سیبیاسچی جیسے مقبول فیشن ڈیزائنرز اپنے قیمتی مبلوسات سے انڈین اداکاراؤں کا حسن دوبالا کر دیتے ہیں لیکن پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلموں کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنا اب بھی ایک نیا پیشہ ہے۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے مشہور ڈیزائنر دیپک پروانی سے گفتگو کی جنھوں نے ’باجی‘ اور ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسی ہٹ فلموں کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔


