آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اگر مومنہ اور احد ’کوکو کورینا‘ گا سکتے ہیں تو سندھی گلوکار جگر جلال کیوں نہیں گا سکتے؟
احد رضا میر اور مومنہ مستحسن نے جب کوک سٹوڈیو کے نئے سیزن میں مشہور گیت ’کوکو رینا‘ گایا تو گانے کے مداہوں نے ان پر سخت تنقید کی۔ لیکن جب یہی کام سندھی گلوکار جگر جلال نے کیا، تو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انھیں کافی پزیرائی ملی۔
سُر؟ تان؟ آخر جگر جلال کے پاس ایسا کیا ہے جو احد اور مومنہ کے پاس نہیں؟ ہمارے ساتھی ریاض سہیل نے جاننے کی کوشش کی۔