’موٹر سائیکل گرل‘ سے ملیے
’رانگ نمبر‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی ہٹ کمرشل فلموں کے بعد سہائی علی ابڑو پاکستان کے فلمی منظر نامے سے کچھ عرصے تک غائب رہیں۔ مگر اس ہفتے اُن کی فلم موٹرسائیکل گرل ریلیز ہو رہی ہے جو پاکستانی بائیکر زینت عرفان کی سچی کہانی پر مبنی ہے اور لگ یہ رہا ہے کہ موٹر سائیکل گرل میں سہائی کو اداکاری کے جوہر دکھانے کا بھی بھرپور موقع ملا ہے۔
ہماری ساتھی فیفی ہارون نے سہائی سے بات چیت کی۔