فائر اینڈ فیوری پڑھنے پر ٹرمپ کےحامیوں کا غم و غصہ

کلنٹن

،تصویر کا ذریعہCBS

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران صدر ٹرمپ کا مذاق اڑانے والی ایک ویڈیو کو شامل کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو میں سابق امریکی صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کے ساتھ ساتھ شیئر اور سنوپ ڈوگ سمیت متعدد مشہور موسیقاروں کو حال ہی میں شائع ہونے والی مائیکل ولف کی کتاب ’فائر اینڈ فیوری‘ کے حصے پڑھتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب کے میزبان جیمز کورڈن نے مذاق کیا کہ وہ بہترین سپوکن ورڈ البم کا انعام جیتنے کے خواہاں تھے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اس سکیٹ کا مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ کتاب فیک نیوز ہے۔

مزید پڑھیے

اتوار کی شام کو نشر ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں اس ویڈیو کے دوران ہلری کلنٹن کو صدر ٹرمپ کی فاسٹ فوڈ کی پسند کے بارے میں چند جملے پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انھوں نے پڑھا کہ صدر ٹرمپ کو ’کافی عرصے سے زہر دیے جانے کا خوف ہے۔ صدر ٹرمپ کے مکڈونلڈز پسند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ کسی کو معلوم نہیں کہ وہ آ رہے ہیں اور کھانا پہلے سے ہی باحفاظت تیار ہوتا ہے۔‘

YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

YouTube پوسٹ کا اختتام

اگرچہ تقریب کے دوران ہلری کلٹن کے آنے کی سراہا گیا مگر امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر کو یہ کچھ زیادہ پسند نہ آیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اس موقعے پر ہلری کلنٹن کے انتخابات میں شکست کا بھی ذکر کیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے لیے تین گھنٹوں کی اس تقریب میں بہت کچھ ناپسند آیا ہوگا۔

پاپ سٹار کامیلا نے امریکی میں امیگرینٹس یعنی تارکینِ وطن کے دفاع میں ایک تقریر کی۔ انھوں نے خصوصی طور پر ڈریمرز پروگرام پر اپنی توجہ مرکوز کی۔

ڈریمر پروگرام سابق امریکی صدر براک اوباما نے متعارف کروایا تھا اور صدر ٹرمپ اسے منسوخ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

امریکہ

،تصویر کا ذریعہReuters

اس کے بعد معروف بینڈ یو ٹو نے پرفارم کیا اور سٹیج سے جاتے جاتے بینڈ کے سربراہ بونو نے امریکی صدر کے افریقی ممالک کے حوالے سے ایک اور بیان کا تذکرہ کر دیا۔ ’وہ گھٹا ممالک انتہائی رحمت والی ہیں کیونکہ انھوں نے ہمیں امریکین ڈریم دیا۔‘