’ورنہ‘ پر پابندی؟ ’معاشرے میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت ہونی چاہیے‘

پاکستانی فلم ورنہ کی متوقع ریلیز سے پہلے وفاقی سینسر بورڈ کی طرف سے نمائش کی اجازت نہ ملنے پر ایک بارپھر ملک میں سینسر بورڈ اور اس کے کردار پر بحث چھڑ گئی ہے۔ ایکٹر اِن لا اور نامعلوم افرد 2 جیسی فلموں کی مصنف اور پروڈیوسر فضہ علی مرزا کہتی ہیں کہ معاشرے میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔