پیرس کا مشہور زمانہ لوو عجائب گھر اب ابوظہبی میں

پیرس کے مشہور زمانہ لوو عجائب گھر کی اب ابوظہبی میں شاخ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیرس کے دنیا بھر میں مبقول لوو عجائب گھر کی ابو ظہبی میں شاخ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنساحل سمندر پر قائم کیے گئے عجائب گھر کا افتتاح سنیچر کو گیا اور پہلے ہی دن بڑی تعداد میں لوگوں نے عجائب گھر کا رخ کیا
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپہلے دن ایشیائی اور افریقی ثقافتوں کے کلچر شو بھی پیش کیے گئے
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ پیرس سے باہر پہلا عجائب گھر ہے جس کو لوو کا نام دیا گیا
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفرانس کی جانب سے اس عجائب گھر میں چھ سو کے قریب فن پارے رکھے گئے ہیں
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن30 سالہ معاہدے کے تحت فرانس ایک ارب یورو کے عوض عجائب گھر کو ماہرین کی خدمات، ادھار پر آرٹ کے نمونے اور عارضی نمائشوں کی خدمات فراہم کرے گا
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجبکہ لوو عجائب گھر کو 2037 تک نام استعمال کرنے پر 40 کروڑ یورو کا معاوضہ ملے گا۔
لوو عجائب گھر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپیرس کا لوو عجائب گھر آئندہ دس برس تک ابوظہبی شاخ کو فن پارے ادھار دیتا رہے گا جنھیں زیادہ سے زیادہ دو برس تک رکھا جا سکے گا جبکہ ابوظہبی لوو اپنے مستقل آرٹ کے لیے دریائے دجلہ اور دریائے فرات کی تہذیبوں سے لیکر دور حاضر کے فن کے نمونے جمع کرتا رہے گا