پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے نامزد فلم ’ساون‘ معذور بچے کی کہانی

،آڈیو کیپشنساون کو اس مرتبہ آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی فلموں کے زمرے میں پاکستان کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے

حقیقی واقعات پر مبنی دو فلمیں رواں سال آسکر 2018 میں نامزدگی کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں۔ یہ دونوں فلمیں پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نژاد افراد نے بنائی ہیں اور دونوں فلمیں اردو میں ہیں۔

پاکستانی فلم ساون کو اس مرتبہ آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی فلموں کے زمرے میں پاکستان کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایک معذور بچے کی سچی کہانی ہے جو صحرا میں پھنس جاتا ہے۔ بی بی سی کی فیفی ہارون نے اس فلم کے سکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار سے گفتگو کی۔