آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’پاکستانی فلموں کو موقع نہیں ملتا،بھارتی فلمیں ریلیز ہو رہی ہے‘
پاکستان کی فلمی صنعت کی ترقی میں کئی نامور ہدایتکاروں نے اپنا حصہ ڈالا تاہم اس فہرست میں سید نور نور کا نام ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
پاکستانی فلمی صنعت کو ’بلندی‘، ’جیوا‘، ’سرگم‘، ’سنگم‘، ’گھونگٹ‘، کئی شاندار فلمیں دینے والے سید نور طویل عرصے کے بعد ایک اور فلم ’چین آئے نہ‘ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔
سید نور سے شفیع نقی جامعی نے پوچھا کہ اتنا طویل عرصہ آپ کہاں غائب رہے اور کیا کرتے رہے۔