دس معروف کھلاڑیوں کا مشہور اداکار بننے تک کا سفر

ایسے کئی لوگ ہیں جو پہلے نامور کھلاڑی تھے اور بعد میں وہ اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہوئے۔

فلنٹوف، بیکہم

،تصویر کا ذریعہPA/EPA

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے معروف کرکٹر انڈریو فلنٹوف اسی برس موسم خزاں سے ایک میوزیکل ٹی وی شو 'فیٹ فرینڈز' میں بطور اداکار نظر آئیں گے یعنی فلنٹوف بھی اب فٹبال کے نامور کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں جو حال ہی میں گائے رچی کی فلم کنگ آرتھر میں مختصر کردار میں نظر آئے۔
ایرک کینٹونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمانچیسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر ایرک کینٹونا اپنے مداحوں میں آج بھی ایرک کنگ کے نام سے معروف ہیں۔ نوے کے عشرے میں انھوں نے کلب کی جانب سے کھیلا لیکن فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے اداکاری میں دلچسپی لی اور فرانسیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی۔ انھیں بہترین اداکاری کے لیے انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔
جینا کرانو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفلم ڈائریکٹر سودربرگ جینا کرانو کی مکسڈ مارشل آرٹس میں مہارت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انھوں نے ان کی صلاحیت کے تعلق سے فلم کا ایک خاکہ تیار کر ڈالا۔ نتیجتاً سنہ 2011 میں جینا کو فلم 'ہے وائر' میں اداکاری کا موقع ملا۔ اس کے بعد 'ڈیڈ پول' نامی فلم میں بھی انھوں نے اداکاری کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن فلمیں کر رہی ہیں لیکن انھیں رومانوی کردار کرنے کی خواہش ہے۔
جان سینا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجان سینا پہلے پہلوانی کرتے تھے اور اس میدان میں کافی مقبول تھے۔ ویسے تو آج کل بہت سے پہلوان اداکاری کے پیشے میں ہیں لیکن جو کامیابی جان کو ملی وہ کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ انھوں نے ’12 راؤنڈ' جیسی ایکشن اور 'ٹرین ریک' جیسی کامیڈی فلموں میں یکساں طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انھیں آج بھی پہلوانی پسند ہے لیکن وہ فلمیں بھی کرنا چاہتے ہیں۔
ڈوئن جانسن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن’راک’ کی عرفیت سے مشہور ڈوین جانسن نے اپنے کریئر کا آغاز بطور پہلوان کیا تھا لیکن آج کل ان کا شمار ہالی وڈ کی معروف ہستیوں میں ہوتا ہے۔ ڈوین نے 'ممی ریٹرنز' اور 'سکورپیئن کنگ' جیسی فلموں میں اداکاری سے زبردست شہرت حاصل کی۔ 'فاسٹ اینڈ فیوریئس 8' اور 'بے واچ' میں ان کی اداکاری کی زبردست تعریف ہوئی ہے اور ان کے پاس کئی فلمیں پہلے ہی سے ہیں۔
لیوس ہملٹن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلیوئس ہملٹن تین بار فارمولا ون کے ورلڈ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ ابھی وہ صرف 32 برس کے ہیں اور گرچہ وہ کار ریسنگ کے اپنے شوق کو ترک کرنا نہیں چاہتے لیکن انھیں اداکاری کے لیے ہالی وڈ کی ایک فلم مل چکی ہے۔ اس فلم کا تعلق بھی کار ریسنگ سے ہی ہے۔ ہالی وڈ میں کارز 2 نامی فلم بن چکی ہے اور امکان ہے کہ وہ کارز 3 میں کام کریں گے۔
ٹونی ڈانزا محمد علی کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنٹونی ڈینزا اس تصویر میں باکسنگ کے لیجنڈ محمد علی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے بھی اپنے کریئر کا آغاز بطور ایک باکسر کیا تھا اور ورلڈ چیمپیئن بننے کا خواب تھا۔ بروکلین کے رہائشی ٹونی نے 15 مقابلوں میں سے 12 جیتے بھی تھے۔ لیکن پھر انھیں اداکاری کرنے کا موقع ملا اور پھر اسی میں لگ کئے۔ آج وہ اپنے ٹی وی شوز کے لیے مشہور ہیں۔
وینی جانز

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES/UNIVERSAL

،تصویر کا کیپشنوینی جانز بھی بیکہم ہی کی طرح فٹبال کے ایک شاندار کھلاڑی رہے ہیں۔ لیکن فٹبال کے بعد انھوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ انہیں بھی ہدایت کار گائے رچی نے فلموں سے متعارف کروایا اور پھر شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔ گذشتہ تقریباً دو عشروں سے وینی فلموں اور ٹی وی پروگراموں میں مختلف طرح کے رول کرتے رہے ہیں اور کئی مشہور فلمیں ان کے نام سے منسوب ہیں۔
رونڈا روزی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرونڈا روزی جوڈو کی کھلاڑی ہیں اور انھوں نے بیجنگ اولمپک میں جوڈو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ ان کا شمار ماہر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جس کی بدولت انھیں فلموں میں کردار ملنے لگے۔ وہ سلویسٹر سٹالون، میل گبسن اور ہیریسن فورڈ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ فلمی دنیا میں آنے سے ان کا کھیل متاثر ہوا ہے اور انھیں پچھلے دو مقابلوں شکست ہوئی ہے۔
جیسن سٹیتھم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجیسن سٹریتھم برطانوی سوئمنگ ٹیم کا حصہ تھے۔ انھوں نے سنہ 1990 کے دولت مشترکہ کے کھیلوں میں سوئمنگ میں برطانیہ کی نمائندگی کی۔ گائے رچی ہی جیسن کو فلموں میں لائے اور پھر کئی فلموں میں انھوں نے اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جو کرنا چاہتے تھے اس میں انھیں ناکامی ہوئی، لیکن اس سے وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں پر فوکس کرنے میں کامیاب رہے۔
کارل ویدر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکارل ویدر امریکہ کے پیشہ ور فٹبال کھلاڑی تھے اور اوک لینڈ کی طرف سے کھیلتے تھے۔ سنہ 73 میں انھوں نے کھیل کی دنیا کو خیرباد کہا اور فلموں میں دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے معروف اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے ساتھ 'پریڈیٹر' جیسی فلموں میں کام کیا۔ 1988 میں آنے والی 'ایکشن جیکسن' میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں فٹبال اور اداکاری دونوں ہی ابتدا ہی سے بہت پسند تھی۔